ریسرچ سینٹر فار اسلامک ہسٹری، آرٹ اینڈ کلچر
ریسرچ سینٹر فار اسلامک ہسٹری، آرٹ اینڈ کلچر آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس کا ادارہ ہے جو ترکی میں قائم ہے اور اس کا مقصد اسلامی تاریخ ، آرٹ اور کلچر کے ورثے کا تحفظ ہے۔ یہ ادارہ فعال تحقیقی ادارہ ہے جہاں اس موضوع پر ریسرچ اور کلانفرنسز ہوتی رہتی ہیں۔ ویب سائٹ پر ان کے کام کی تفصیلات آتی رہتی ہیں۔ کانفرنسز اور ریسرچ ورک کا تعارف دیا گیا ہے۔ ادارے کا ایک شعبہ التراث کے نام سے بھی ائم ہے جو کلچرل اینڈ ہسٹوریکل ہیریٹیج پر تحقیق و تدوین کا کام کرتا ہے اور اس موضوع پر بہت سی کتب شائع کرچکا ہے۔
اس ادارے نے علمی وتحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایک آن لائن ویب سائٹ بنائی ہے جس پر اسلامی آثار قدیمہ کا تعارف اور فہرست دی گئی ہے۔ ممالک کی فہرست میں سے کسی ایک ملک کا نام منتخب کرکے وہاں موجود تہذیبی وثقافتی کی فہرست اور اس کا مختصر تعارف دیکھا جاسکتا ہے۔ فہرست میں سنین کے لحاظ سے بھی تہذیبی و ثقافتی مظاہر کو تلاش کیا جاسکتا ہے۔