عربی فونیٹک کی بورڈ
عربی ٹائپ کرنے والے محققین جانتے ہیں کہ عربی متن کو عربیکی بورڈ کے ذریعے ہی ٹائپ کرنا ہوتا ہے۔ اردو کی بورڈ کے ذریعے ٹائپ کیا ہوا متن قابل قبول نہیں ہوتا۔ مگر اس مرحلے پر دشواری یہ ہوتی ہے کہ عربی کی بورڈ ادو سے کافی مختلف ہوتا ہے اور ٹائپ کرنے والوں کو اس سلسلے میں ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمارے صارفین عربی فونیٹک کی بورڈ کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔ عربی فونیٹک کی بورڈ ٹائپ کرنے اور استعمال کرنے میں اردو کی بورڈ ہی کی طرح ہوتا ہے لیکن حقیقت میں درست عربی ٹائپ کررہا ہوتا ہے۔ ذیل میں عربی فونیٹک کی بورڈ کا لنک دیا جارہا ے۔ اسے ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کریں۔ اس مرحلے پر کی بورڈ کے تخلیق کار اور ویب سائٹ کی انتظامیہ کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔