موسوعۃ التاریخ الاسلامی
یہ اسلامی تاریخ کا بہترین سافٹ وئیر ہے۔ اسکی خاصیت یہ ہے کہ یہاں بے شمار کتب تاریخ موجود ہیں مگر انہیں اس انداز سے ترتیب دیا گیا ہے کہ موسوعہ کے سرچ باکس میں آپ کسی ایک واقعے کا عنوان لکھیں تو اس کی تفصیلات پر مشتمل تمام کتب کا حوالہ اور متن نتائج کی صورت سامنے آجاتاہے۔ شاملہ میں لفظ کے مترادفات آجاتے ہیں اور ان پر نظر ثانی کرکے مطلوبہ چیز کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ مگر اس سافٹ وئیر میں کتب کی تفصیلات کو عنوانات کے ساتھ یکجا کردیا گیا ہے۔ عنوان لکھنے سے ساری کتب کے مضامین یکجا مل جاتے ہیں۔ یہ موسوعہ شاملہ سے یوں بھی مختلف ہے کہ شاملہ ہر کتاب کو الگ الگ تلاش کرتا ہے اور نتائج جدا جدا ہوتے ہیں اور ہر کتاب کا نتیجہ بھی باردگر دیکھنا پڑتا ہے کہ ان میں سے کون سا نتیجہ ہمارے کام کا ہے۔ جب کہ اس سافٹ وئیر میں نتائج عموماً اس واقعے کے متعلق ہی ہوتے ہیں جس کی ہمیں تلاش ہوتی ہے۔
یہ موسوعۃ دوحصوں پر مشتمل ہے جنہیں الگ ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے۔ ایک حصہ سافٹ وئیر ہے اور دوسرا حصہ اس میں رکھنے کے لیے ڈیٹا پر مشتمل ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ موسوعۃ کا شاملہ ورژن بھی ہے جسے شاملہ میں درآمد کرنے کے بعد شاملہ میں ہی سرچ کیا جاسکتا ہے۔ البتہ اگر اس کے اپنے سافٹ وئیر میں سرچ کریں تو نتائج تلاش کرنے کی رفتار نسبتاً بہتر ہوتی ہے۔