ریسرچ سافٹ وئیرز

مکتبۃ الحکیم

مکتبۃ الحکیم

مکتبہ شاملہ میں چوں کہ یونی کوڈ کی سپورٹ نہیں ہے اور یہ پروگرامنگ کے پرانے اسٹائل میں لکھا گیا ہے اس لیے اردو کا بڑا ذخیرہ لائبریری کی شکل  میں ڈھالا نہیں جاسکتا۔ اس لیے یہ نیا سافٹ وئیر تخلیق کیا  گیاہے تا کہ اردو ذخیرہ کے لیے مکتبہ شاملہ  کی  کمی کو پورا کیا جاسکے۔ سافٹ وئیر ابھی تخلیق کے مراحل میں ہے اور کام جاری ہے لیکن پھر بھی قابل استعمال ہے اور باحثین اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

مکتبہ میں کتب کی تعداد اگر چہ کم ہے لیکن  شاملہ کی طرح  سرچنگ کی سہولیات کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ آئندہ اگر اس مکتبہ کی کتابوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے تو یہ اردو  کے اسلامی ادب کا بہترین مرقع ثابت ہوگا۔

انسٹالیشن

اس سافٹ وئیر کو مندرجہ ذیل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔  یہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ ایک سافٹ وئیر ہے جسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے  بعد انسٹال کیا جاتا ہے۔ دوسرا حصہ کتابوں کا ڈیٹا بیس ہے جسے ڈاؤن لوڈ کرکے متعلقہ فولڈر میں رکھنا پڑتا ہے ۔ اس کے بعد اس سے  پورا فائدہ  اٹھایا جاسکتا ہے۔ مکتبۃ الحکیم کی کوئی ویب سائٹ بھی تاحال نہیں ہے البتہ سافٹ وئیر کے ڈاؤن لوڈنگ لنکس اس ویب سائٹ پر شئیر ہوتے رہتے ہیں۔

Related Posts