میک گل لائبریری
امریکا کی معروف یونیورسٹی میک گل یونیورسٹی کی لائبریری ہے۔ یہ یونیورسٹی اور اس کا پبلشنگ یونٹ پبلشنگ کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے اور دنیا کے بڑے پبلشرز میں شمار ہوتا ہے۔ مذہبی مخطوطوں سے لے کر عالمی ادب ، تاریخ فلسفہ ہزاروں موضوعات پر یہاں کتب شائع ہوتی ہیں۔ اس لائبریری میں ایک بڑا ذخیرہ ان اسلامی کتب کا ہے جو امریکا میں شائع ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ دنیا بھر سے مخطوطات اور کتب کا ذخیرہ بھی جمع کرتے رہتے ہیں۔
یورپ میں اسلام سے متعلق چھپنے والی کتب چاہے وہ استشراقی فکر پر ہوں یا پالیٹیکل اسلام سے متعلق ہوں یا اسلامی تہذیب وثقافت پر ہوں ان سب کا ریکارڈ یہاں دستیاب ہوتا ہے۔ ان موضوعات پر کام کرنے والوں کے لیے یہ لائبریری انتہائی مفید ثابت ہوسکتی ہے۔
لائبریری کے کیٹلاگ کو آں لائن سرچ کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے لیے رجسٹریشن ضروری ہے۔ البتہ ورچوئل لائبریری سے ہٹ کر ڈیجیٹل ذخیرہ آن لائن دیکھا ، پڑھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ لائبریری کے تمام شعبہ جات میں سٹاف موجود ہوتا ہےجن سے رابطہ کرکے متعلقہ شعبے کی معلومات اور کتب کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا جاسکتا ہے۔
[maxbutton id=”2″ url=”https://www.mcgill.ca/library/branches/islamic” text=”مکتبۃ الدراسات الاسلامیہ” window=”new” ]
ای اسکالرشپ پورٹل۔ یہاں تمام شعبوں کے مقالہ جات پڑھے اور ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔
[maxbutton id=”2″ url=”http://digitool.library.mcgill.ca/R/VC3M8LPRCAKS25MR749C3THCSPQKI9BQEYEIUKF2FG15SRYK2L-03533?func=search-simple” text=”ای اسکالرشپ پورٹل” window=”new” ]