ورچوئل انٹرنیشنل اتھارٹی فائل
اتھارٹی فائل لائبریری سائنس کی ایک اصطلاح ہے جس میں ببلوگرافیکل معلومات کومرتب کیا جاتا ہے اوراس ترتیب میں ہر نام یا ہیڈنگ کو امتیازی نام، نمبر، یا مخصوص سپیلنگ الاٹ کردیے جاتے ہیں۔ اس سے وہ عنوان دوسروں سے ممتاز ہوجاتا ہے۔ اتھارٹی فائل کے تصور کے تحت لائبریری آف کانگریس اور امیریکن لائبریری ایسوسی ایشن نے اپنے سسٹم متعارف کرائے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ سلسلہ دم توڑتا گیا۔ سسٹم میں کچھ دشواریاں اور پیچیدگیاں آنے کے باعث یہ پروگرام کلوز کردیے گئے۔ اب لائبریری آف کانگریس کا سسٹم کسی حد تک موجود ہے مگر قابل استعمال نہیں ہے۔
1998 میں لائبریری آف کانگریس ، ڈچ نیشنل لائبریری ، اور آن لائن کمپیوٹر لائبریری سنٹر (OCLC) میں اتھارٹی فائل کے اشتراک کی یاد داشت پر دستخط کیے۔ 2003ء میں (ویاف)ورچوئل انٹرنیشنل اتھارٹی فائل(VIAF) نےکام کرنا شروع کیا اور بعد میں امریکا اور یورپ کی دیگر یونیورسٹیاں بھی ان کے ساتھ شامل ہوتی گئیں۔ اب ویاف کے سسٹم کے ساتھ دنیا بھر کی عظیم لائبریریاں منسلک ہیں۔
ویاف کے سسٹم پر ایک لفظ لکھیں تو اتھارٹی فائل کی لمبی چوڑی فہرست سامنے آجاتی ہے۔ اتھارٹی فائل میں نظر آنے والے نام کے ساتھ ملک کے جھنڈے سے ظاہرہوتا ہے کہ یہ اتھارٹی فائل کون کون سے ممالک کی لائبریریوں میں موجود ہے۔ کسی بھی ملک کو منتخب کرکے اس کی سائٹیشن چیک کی جاسکتی ہے جس میں لائبریری کے نام ایڈریس کے ساتھ ساتھ لائبریری کے کال نمبر تک کی معلومات درج ہوتی ہیں۔
اس ایک ویب سائٹ پر تلاش کا مطلب دنیا کی بڑی ستر لائبریوں میں تلاش کرنا ہے۔ یہ سسٹم باحثین کے لیے لٹریچر ریویو میں بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
[maxbutton id=”2″ url=”http://viaf.org/” text=”ورچوئل انٹرنیشنل اتھارٹی فائل” window=”new” ]
[maxbutton id=”2″ url=”https://www.oclc.org/” text=”آن لائن کمپیوٹر لائبریری سنٹر” window=”new” ]