لائبریریآف کانگریس
امریکا کی سب سے بڑی لائبریری ہے۔ لائبریری آف کانگریس سترہ کروڑ سے زیادہ کتب کا ڈیتابیس رکھتی ہے۔ اس میں موضوعات اور شعبوں کا شمار ممکن نہیں ہے۔ لیکن اس کا اسلامک اسٹڈیز کا سیکشن باحثین کے لیے کار آمد ہوسکتا ہے۔ ویب سائٹ پر Ask a Librarian کا سیکشن موجود ہے جہاں فارم پرکرکے لائبریرین سے سوال پوچھا جاسکتا ہے۔
لیکن باحثین کے لیے اس کا سب سے اہم سیکشن ڈیجیٹل کلیکشن اور آن لائن لائبریری کیٹلاگ ہیں۔ ڈیجیٹل کلیکشن کا سیکشن تو اس لیے اہم ہے کہ یہاں موجود کتاب کو آن لائن پڑھا اور استفادہ کیا جاسکتا ہے جب کہ کیٹلاگ کا سیکشن اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہاں نایاب کتب کو تلاش کیا جاسکتا ہے۔ ایک لفظ پر سیکڑوں کتب سامنے آجاتی ہیں۔ مطلوبہ کتاب کو سلیکٹ کرکے اس کی سائٹیشن دیکھی جاسکتی ہے۔ اس سیکشن کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ موضوع سے متعلق اہم کتابیں مل جاتی ہیں اور لٹریچر ریویو کا اچھا آغاز یہاں سے مل جاتا ہے۔
لائبریرین سے مراسلت کے لیے
[maxbutton id=”2″ url=”http://www.loc.gov/rr/askalib/” text=”لائبریرین سے پوچھیں” window=”new” ]
ڈیجیٹل ریسورسز کا سیکشن
[maxbutton id=”2″ url=”http://www.loc.gov/library/libarch-digital.html” text=”ڈیجیٹل کلیکشن” window=”new” ]
لائبریری کیٹلاگ
[maxbutton id=”2″ url=”http://catalog.loc.gov/” text=”لائبریری کیٹلاگ” window=”new” ]