کتب کے حقوق طباعت سے متعلق وضاحت


اس صفحے پر آپ کولانے کا مقصد یہ ہے کہ باحثین ڈاٹ کام جن ویب سائٹس سے استفادے کا مشورہ دے رہی ہے اس سے متعلق انتباہ کرنا ہے کہ ان کتب کے حقوق طباعت کا خیال رکھنا صارفین کی ذمہ داری ہے۔ !

انٹر نیٹ پر  کتابوں کی ڈاؤن لوڈنگ  کی سہولت دینے والی  تمام ویب سائٹس اس وقت پبلشر، ناشر اور مصنف کے حقوق کے حوالے  سے مسائل کا شکار ہیں۔ اخلاقی حوالے سے، قانونی نقطہ نظر سے  اور مذہبی اصولوں کی بنیاد پر جس چیز پر کسی انسان نے محنت، وقت، پیسہ خرچ کیا ہے  اس کے حقوق اسی سے منسوب ہوتے ہیں اور اس کا  ایسے طریقے سے استعمال جو اس کے مالک کی ملکیت کو نقصان پہنچا سکتا ہو یا اس کی  ذات کے لیے افادیت کو نقصان پنہچا سکتا ہو یہ قابل مؤاخذہ جرم ہوتا ہے۔

ان ویب سائٹس پر یہ کتب پبلشر کی اجازت کے بغیر اسکین کرکے اپ لوڈ کردی جاتی ہیں۔ اس سے پبلشر، ناشر اور مصنف کو معاشی اور جذباتی نقصان ہوتا ہے۔ یہ روش پبلشنگ سیکٹر کے لیے نہ صرف نقصان دہ ہے بلکہ  اس شعبے میں کسی بھی بڑے بحران کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے۔ جب کہ یہ شعبہ پہلے کی ہی کتاب سازی کے عامیانہ رجحان کے باعث  کئی مسائل سے دوچار ہے۔

باحثین ڈاٹ کام اس حوالے اپنا نقطہ نظر واضح کرتے ہوئے صارفین اور باحثین   پر واضح کرتی ہے کہ ان ویب سائٹس سے استفادہ کرتے ہوئے اس کی نوعیت کو سامنے رکھیں اور کوشش کرکے  لائبریری کا متبادل راستہ استعمال کریں۔

Koha online catalog

پر ایچ ای سی کی ویب سائٹ کے توسط سے لائبریری میں کتاب کی  موجود گی  کا پتہ چل سکتا ہے۔ اگر ایسا ممکن نہ ہو تو آن لائب ویب سائٹ کے نسخوں  کی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔

باحثین ڈاٹ کام ان ویب سائٹ کی  طرف منتقل کرنے سے پہلے  اپنی ذمہ داری سے عہد ہ برآ ہورہی ہے۔ ان ویب سائٹ سے استفادہ کرنے والےاس حوالے کسی بھی  کوتاہی  کے خود ذمہ دار ہوں گے۔