How to Delete All References at Once in MS Word?
تمام حوالہ جات کو ایک ہی دفعہ کیسے ڈیلیٹ کیا جائے؟
This post is about: How to Delete All References at Once in MS Word?
اس پوسٹ میں آپ جانیں گے کہ تمام حوالہ جات کو ایک ہی بار کیسے ڈیلیٹ کیا جائے؟ بعض اوقاتـ مقالے میں موجود سارے حوالہ جاتـ کو ڈیلیٹ کرنے کی ضرورتـ پیش آجاتی ہے۔ اگر ہر حوالے کو الگ الگ ڈیلیٹ کیا جائے تو اس میں کافی وقت لگـ سکتا ہے۔ مشقت الگـ سے اٹھانی پڑتی ہے۔ اگر آپـ نے خود کار طریقے سے حوالہ جاتـ شامل کیے ہیں تو یک بارگی انہیں ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔ ابھی تک ہم یہ سمجھتے تھے کہ سلیکٹـ آل کر کے ڈیلیٹ کرنے سے تمام حوالہ جات ڈیلیٹ ہوسکتے ہیں ۔لیکن جب عملی طور پر یہ طریقہ آزمایا گیا تو کامیابی نہیں ملی ۔ تو اس مسئلے کا حل سلیکٹ آل ہی ہے مگر طریقہ ذرا مختلف ہے۔یہاں لنکـ کی گئی مختصر سی ویڈیو میں اس کا طریقہ بتایا گیا ہے۔
یوٹیوب ویڈیو
یہاں جس ویڈیو کو لنک کیا گیا ہے اس میں بتائے گئے طریقے کو آزمانے سے پہلے یہ بات آپ کے علم میں رہے کہ یک بارگی حوالہ جات ڈیلیٹ کرنے کی سہولت صرف ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے حوالہ جات کو خود کار طریقے سے شامل کیا ہے۔ لہذا اگر کسی مقالے میں خود کار طریقے سے حوالہ جات شامل نہیں کیے گئے بلکہ دستی طریقے سے لگائے گئے ہیں تو اس صورت میں یک بارگی تمام حوالہ جات کو ڈیلیٹ کرنا ناممکن ہے، اِس صورت میں ایک ایک حوالے کو ڈیلیٹ کرنا ہوگا۔
دی گئی ویڈیو میں ہم نے اس مسئلے کا بالکل درست حل سمجھایا ہے، اور اس مسئلے کا درست حل پیش کیا ہے۔ امید ہے یہ ویڈیو آپ کو پسند آئے گی۔ اگر یہ ویڈیو پسند آئے تو اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کیجیے گا۔ خاص طور پر اگر کوئی سوال آپ کے ذہن میں ہو تو ضرور اطلاع دیجیے گا۔
آپ سے درخواست:
باحثین علوم اسلامیہ کا یوٹیوب چینل محققین کے ضرورتوں کے پیش نظر بنایا گیا ہے۔ اس چینل کی ترقی میں ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ہماری ویڈیوز کو لائک کریں، ریسرچ کے شعبے سے متعلق لوگ ہمارے چینل کو ضرور سبسکرائب کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ یہ معلومات شئیر ضرور کریں۔