انٹرنیٹ پر علوم اسلامیہ کے وسیع پلیٹ فارم ہیں جہاں باحثین موضوعات پر گفتگو کرتے ہیں۔ کچھ فورمز وہ ہیں جو محض ایک آن لائن ویب سائٹ کی شکل میں ہیں جبکہ کچھ فورمز علوم اسلامیہ پر کام کرنے والی تنظیموں/آرگنائزیشنز کے ترجمان ہیں اور وہ اپنے پروگرامز/ تحقیقات یا سہولیات آن لائن بھی پیش کررہے ہیں۔ دونوں طرح کے فورمز باحثین کے استفادے کاذریعہ ہیں۔ اس لیے یہاں انہیں موضوع کے لحاظ سے تقسیم کیا جارہا ہے۔
ان فورمز پرعلمی موضوعات پر مباحثہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے نئے لوگ معاصر رجحانات Trends سے واقف ہوتے ہیں اور بہت سی نئی چیزیں سامنے آتی ہیں۔ ان مباحثوں میں حصہ لینے سے صلاحیتیں نکھرتی ہیں۔ بسا اوقات نئے سوال جنم لیتے ہیں جن پر تحقیق کی جاسکتی ہے۔ موضوعات کے لحاظ سے ان فورمزکا تعارف دیا جارہا ہے۔