ایڈیٹر کی تحریریں, ویب سائٹ سے متعلقہ خبریں

Youtube Channel Suspended

Youtube Channel Suspended

باحثین یوٹیوبـ چینل کی بندش کی اطلاع

السلام علیکم!

               جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہمارا یوٹیوب چینل بند کردیا گیا ہے۔  اس سلسلے میں ہم معذرت خواہ ہیں کہ صارفین کو غیر متوقع صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ بہت سے لوگ جو اس چینل سے مستفید ہورہے تھے انہیں زیادہ مشکل کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ مقالے کی کمپوزنگ اور فارمیٹنگ  کے دوران بہت سی پیچیدہ اور تکنیکی نوعیت کی راہ نمائی وہاں سے لی جارہی تھی۔  چینل کی بندش کے باعث یہ سلسلہ منقطع ہوگیا۔ یکایک ان کے سوالات موصول ہونا شروع ہوگئے۔  کئی حضرات سے معذرت بھی کرنا پڑی کیوں کہ بڑے پیمانے پر صارفین کو  فرداً فرداً جواب دینا بھی ممکن نہیں تھا۔  یوٹیوب چینل کو لے کر کئی طرح کے سوالات کیے جارہے تھے۔ اس  پیغام میں انہی سوالات کا جواب ہے۔

یوٹیو ب چینل کیوں بند ہوا؟

                 وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔  یوٹیوب  کی طرف سے کوئی وارننگ یا کاپی رائٹ کلیم بھی موصول نہیں ہوا۔ بار بار رابطے کے باوجود  یوٹیوب ابھی تک کوئی وجہ نہیں بتارہا۔ ان کا  کہنا ہے کہ چینل بند ہونے پر وجہ نہیں بتائی جاتی۔ کئی طرح کے متبادل ذرائع سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر ہر طرف سے انکار اور لاعلمی سامنے آئی۔ کوشش اب بھی جاری ہے۔ اگر ہمارا چینل بحال ہوجاتا ہے تو آپ کو اطلاع دے دی جائے گی۔2018ء میں حکومت پاکستان کا یوٹیوب چینل بھی بند ہوگیا تھا اور ایک سال بعد دوبارہ اوپن کیا گیا۔ غرض یوٹیوب کی یہ عادت بہت پرانی ہے۔

چینل کب تک بحال ہوگا؟

                    حتمی طور پر یہ نہیں  بتایا جاسکتا کہ کب تک بحال ہوگا۔ عموماً  ایک ماہ کے بعد چینل کے بحال ہونے کی امید ہوتی ہے۔ کچھ صورتوں میں چھ ماہ کے بعد اور کچھ صورتوں میں ایک سال کے بعد چینل بحال کیا جاتا ہے۔ بعض اوقات ہمیشہ ہمیشہ کے لیے  بند کردیا جاتا ہے۔ فی الوقت ہمیں یہ معلوم نہیں کہ ہمارا چینل کب بحال ہوگا۔ ہم ایک ماہ تک انتظار کریں گے۔ اگر ایک ماہ کے بعد چینل بحال  نہیں ہوتا تو کسی اور متبادل  ویب سائٹ  پر چینل بنالیا جائے گا۔ اس سے زیادہ ہم انتظار نہیں کریں گے۔ اگر اس مدت میں  بحال ہوجاتا ہے تو  اسے آئندہ جاری رکھا جائے گا۔

کیا چینل پر نشر کیا گیا موادضائع ہوگیا؟

                     نہیں۔ خوش قسمتی سے ہمارے پاس ویڈیوز کا بیک اپ موجود ہے جسے  دوبارہ استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔اگرچہ کچھ ویڈیوز کا سراغ ابھی نہیں مل رہا لیکن اکثر ریکارڈ بیک اپ میں موجود ہے۔ اگر کسی اور ویب سائٹ پر چینل بنانے   کی نوبت آجاتی ہے تو امید ہے ہمارا ریکارڈدوبارہ کار آمد ہوگا۔ بندش کی وجہ سے یوٹیوب پر موجود ویڈیوز تک رسائی  ممکن نہیں ہے۔ اسی لیے ویب سائٹ کے جن صفحات  پر یوٹیوب والی ویڈیوز کو منسلک کیا گیا ہے  وہ کام نہیں کررہیں۔  اگر چینل بحال ہوجاتا ہے تو  وہ خود سے کام کرنے لگیں گی بصورت دیگر متبادل  چینل کے لنکس کو ویب سائٹ کے ساتھ منسلک کردیا جائے گا۔

کیا ویڈیوز صارفین کے ساتھ  واٹس ایپ فیس بک  یا کسی اور سوشل میڈیا سائٹ پر شئیر کی جاسکتی ہیں؟

                        نہیں۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ ویڈیو بہت زیادہ حجم کی ہوتی ہیں۔ مختصر ویڈیوز بھی 800 ایم  بی سے کم حجم کی نہیں ہیں۔ انہیں کنورٹ کرنے سے بھی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ جب کہ اتنے حجم کی فائل شئیر کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ اس لیے ویڈیوز کو اس طرح سے شئیر کرنا ممکن نہیں ہے۔ دوسرا اس صورت میں غیر مرتب ڈیٹا مزید  دشواریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ لہذا اس سے معذرت کی جاتی ہے۔ جب بھی ممکن ہوا متبادل معقول ذریعے سے ڈیٹا فراہم کردیا جائے گا۔

صارفین اس دورانیے میں کہاں سے مدد حاصل کریں؟

                            صارفین اس دورانیے میں انتظار کریں۔  گوگل اور یوٹیوب سے مدد لیں اور اپنی مشکلات کا حل ڈھونڈتے رہیں۔ ہمارے چینل کے لیے دعا کریں کہ وہ بحال ہوجائے تاکہ ہماری محنت  ضائع نہ ہو اور نئے چینل کی از سر نو تعمیر کے لیے مشقت نہ اٹھانی پڑے۔ یوٹیوب چینل کی بحالی  سے متعلق حتمی اطلاع 22 جنوری 2020ء  کو دی جائے گی۔

[the_ad id=”8118″]

جواب دیں