اسلام 360 (اینڈرائیڈ ایپلی کیشن)
یہ زاہد حسین چھیپا کی محنت کا ثمرہ ہے جو اینڈرائیڈ سسٹم فون کے لیے قرآن و حدیث اور دینی کتب کی فراہمی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کی محنت کو اللہ تعالی نےقبول عام بخشا ہے اور اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کی پہلی پسند یہی ایپلی کیشن ہوتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن قرآن کریم اور حدیث کے ذخیرہ صحاح ستہ پر مشتمل ہے۔ قرآن کریم میں آیات اور سورتوں کے ساتھ الفاظ کو بھی سرچ کیا جاسکتا ہے۔ قرآن کریم کے متعدد تراجم انگلش اور اردو زبانوں میں موجود ہیں۔ حدیث کی کتب ستہ بھی موجود ہیں ۔ احادیث کی ترقیم کے ساتھ ان کا اردو اور انگلش ترجمہ بھی موجود ہے ۔
یہاں اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں سرچ کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح یہ ایپلی کیشن موضوعاتی تلاش میں بھی بہترین انداز سے مدد کرتی ہے۔ پسندیدہ موضوعات کو بک مارک کرکے الگ سے محفوظ بھی کیا جاسکتا ہے۔ ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ متن کو سلیکٹ کرکے کاپی پیسٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے قرآن کریم اور کتب ستہ میں تلاش کرنا شاملہ سے بھی زیادہ نتیجہ خیز ثابت ہوتا ہے۔ اس وجہ سے تحقیق کار اور عام افراد اس ایپلی کیشن سے بڑے پیمانے پر استفادہ کرتے ہیں۔