التفاسیر العظیمہ
یہ پرنس غازی ٹرسٹ کے زیر انتظام پروجیکٹ ہے جس میں قرآن کریم کی 83 عظیم تفاسیر اورعلوم القرآن کے موضوع پر 25 کتب آن لائن موجود ہیں۔اس کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں قدیم فرقوں کی تفاسیر الگ الگ موجود ہیں جنہیں الگ الگ دیکھا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ قراآت اور علوم القرآن میں سورت اور آیت کے انتخاب کی سہولت موجود ہے۔
اس کی سسٹر سائٹ جو مؤسسۃ آل البیت للفکر الاسلامی اردن کے زیر انتظام چل رہی ہے اس پر علوم القرآن کے ساتھ ساتھ قراآت کی کتب میں سرچ کی سہولت موجود ہے۔ بہر حال دونوں کا ذخیرہ کتب علوم القرآن اور قراآت تک محدود ہے اور مباحثے یا علوم القرآن سے متعلق مضامین نہیں ہیں ۔ خاصہ صرف یہ ہے کہ قدیم فرقوں کی تفاسیر الگ الگ موجود ہیں۔ اگر ان تفاسیر میں سے کسی ایک پر کام کیا جائے یا ان فرقوں کی آراء کا مطالعہ کرنا ہو تو یہاں سے مدد لی جاسکتی ہے۔