المکنز الدولی للمخطوطات مخطوطات کا جامع آن لائن پورٹل
مخطوطات پر سینکڑوں ویب سائٹس موجود ہیں۔ جن میں ”المکنزالدولی للمخطوطات الاسلامیہ“
The International Treasury of Islamic Manuscripts
کے نام سے موجود آن لائن پورٹل ایک جامع ویب سائٹ ہے۔
مغرب میں اسلامی مخطوطات لائبریریز میں موجود ہیں۔ ان کے بڑے ذخائر جرمنی ، فرانس اور برطانیہ میں ہیں۔ اہل مغرب نے دیگر علوم کی طرح اسلامی مخطوطات کو بھی بڑے اہتمام کے ساتھ محفوظ کیا ہے۔ برطانیہ میں انڈیا آفس لندن تو تاریخی حوالوں سے انتہائی اہم ذخیرہ ہے۔ جہاں برصغیر کی تاریخ سے متعلق اہم نوشتے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ مخطوطات سے استفادے کا ذوق تو ناپید ہوتا جارہا ہے۔ لیکن پھر بھی اگر کوئی شخص ان ذخائر کی معلومات حاصل کرنا چاہے۔ یا متاع گم گشتہ میں کسی مخطوطے کی تلاش ہو تو منسلک صفحے پر اس اہم پورٹل کا تعارف موجود ہے۔ اس پورٹل کو اسلامک مینیوسکرپٹ ایسوسی ایشن نے جرمنی کی بڑی یونیورسٹیز کے تعاون سے بنایا ہے۔ یہاں برلن اسٹیٹ لائبریری، برٹش لائبریر، آسٹرین یونیورسٹی اور دیگر لائبریریز کی مینیوسکرپٹ کولیکشن تک رسائی کے لنک بھی موجود ہیں۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے چند صفحات کا نمونہ حاصل کیا جاسکتا ہے جب کہ مکمل کتاب قیمت کی ادائیگی کے ساتھ مشروط ہے۔
اس ویب سائٹ کے اہم اور جامع ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس پورٹل کو اسلامک مینیوسکرپٹ ایسوسی ایشن نے جرمنی کی بڑی یونیورسٹیز کے تعاون سے بنایا ہے۔ یہاں برلن اسٹیٹ لائبریری، برٹش لائبریر، آسٹرین یونیورسٹی اور دیگر لائبریریز کی مینیوسکرپٹ کولیکشن تک رسائی کے لنک موجود ہیں۔ ویب سائٹ کا لنک یہ ہے:
[button title=”المکنز الدولی للمخطوطات الاسلامیہ” link=”https://www.manuscript-treasury.net/” target=”_blank” align=”” icon=”” icon_position=”” color=”” font_color=”” size=”2″ full_width=”” class=”” download=”” rel=”” onclick=””]
Welcome to The International Treasury of Islamic Manuscripts
B. or. 215, f 69v-70r, Leipzig University Library, Germany