سکوپس
سکوپس باحثین کے لیے شاید زیادہ مفید ثابت نہ ہو لیکن یہ جرنلز اور سائٹیشن کا بہت بڑا ڈیٹا بیس اور ڈائریکٹری ہے۔ یہاں علوم اسلامیہ کا اختصاصی موضوع تو موجود نہیں ہے لیکن ریلیجین/مذہب کے موضوع پر 600 کے لگ بھگ جرنلز کا ریکارڈ اور موضوعات کی فہرست یہاں موجود ہے۔ تقابل یا ریویو پر کام کرنے والوں کے لیے یہ ڈیٹا بیس مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
سکوپس در اصل ایلسیوئیر(Elsevier) کا پراجیکٹ ہے۔ ایلسیوئیر(Elsevier) کا دوسرا پراجیکٹ سائنس ڈائریکٹ کے نام سے ہے جس کی سبسکرپشن ایچ ای سی کے توسط سے پاکستان میں دستیاب ہےمگر اس پر سوشل سائنسز کے ذخیرے میں علوم اسلامیہ کا ذخیرہ بہت بڑا نہیں جب کہ علوم اسلامیہ کے لیے سکوپس زیادہ مفید ثابت ہوسکتا ہے۔