اردو حروف اور علامات ٹائپ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
اردو لکھنے والے اکثر احباب اس حوالے سے پریشان رہتے ہیں کہ اردو کے بعض حروف اور علامات درست طریقے سے ٹائپ نہیں ہوتے۔ بعض علامات اردو کے بجائے انگلش یا عربی طرز کی آجاتی ہیں تو ا سوال کرتے ہیں کہ جمیل نوری نستعلیق فونٹ کہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جائے اور اسے انسٹال کرنے کا کیا طریقہ ہے۔ اس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟ یہ کام بہت مشکل نہیں ہے۔
کمپیوٹر میں اردو سپورٹ شامل کرنے کےلیے تمام لوگ پاک اردو انسٹالر انسٹال کرتے ہیں۔ اس کے انسٹال کے ساتھ ہی آپ کے ڈیسک ٹاپ پر خود کار طریقے سے Pak Urdu Installer کے نام سے ایک فائل بن جاتی ہے جس میں تمام حروف اور علامات ٹائپ کرنے کی شارٹ کیز موجود ہوتی ہیں۔ لیکن لوگ اسے نظر انداز کردیتے ہیں، شاید اس وجہ سے کہ یہ صفحہ اس کے اندر چھپا ہوتا ہے، لاعلمی کے باعث وہاں تک رسائی نہیں ہوتی۔ یہاں پاک اردو انسٹالر کی آفیشل ویب سائٹ کا لنک موجود ہے اس صفحے پر تمام حروف، حرکات علامات اور رموزاوقاف کی شارٹ کیز کا میپ دیا گیا ہے۔ کی بورڈ کی تفصیل موجود ہے۔ رہی بات نوری نستعلیق کی، وہ پاک اردو انسٹالر کے ساتھ ہی خود بخود انسٹال ہوجاتا ہے۔ ایم ایس ورڈ میں جہاں فونٹ ہوتے ہیں وہاں اس فونٹ کو تلاش کیا جاسکتا ہے۔
پاک اردو انسٹالر کی بورڈ کا صفحہ
پاک اردو انسٹالر آفیشل ویب سائٹ