قاموس: المعانی
کثیر لسانی لغت کے بعد دوسرے نمبر جو سب سے بہترین لغت سامنے آئی ہے وہ ”المعانی“ ہے۔ یہ ویب سائٹ بہترین کیوں ہے اس کی کئی وجوہات ہیں۔ مثلاً:
ایک وجہ تو یہ ہے کہ یہ کئی زبانوں میں معانی بتا سکتی ہے۔ خاص طور پرجو زبانیں علوم اسلامیہ میں تحقیق کے لیے درکار ہوتی ہیں وہ سب یہاں موجود ہوتی ہیں۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ ویب سائٹ آن لائن سرچ کے علاوہ اینڈرائیڈ ایپلیکیشن کی سہولت بھی مہیا کررہی ہے جسے آف لائن بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس کی سب سے بڑی اہمیت یہ ہے کہ اس لغت میں عربی الفاظ پر اعراب موجود ہوتے ہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ اکثر عام لغات میں ایک لفظ کے تمام معانی اکٹھے دے دیےجاتےہیں۔ جس کی وجہ سے اعراب کی تبدیلی کےباعث معانی میں پیدا ہونے والے فرق کا علم نہیں ہوپاتا اور کم استعداد والے باحثین اس سے شدید غلطی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ حالاں کہ عربی میں زبر زیر کے فرق سے یا سکون/جزم کے آگے یا پیچھے ہوجانے سے الفاظ کے معنی میں بڑی تبدیلی پیدا ہوجاتی ہے۔
”المعانی“ میں نتائج دیگر مستند لغات کی روشنی میں نقل کیے جاتے ہیں۔ عام طور پر القاموس المحیط، لسان العرب، معجم الرائد سے پیش کیا جاتا ہے جب کہ اصطلاحات کے تراجم ان کی کتابوں سے پیش کیے جاتے ہیں۔