المنھل
المنھل ادارے کی ویب سائٹ پر ای جرنل، ای تھیسس، ای بکس اور چلڈرن بکس کلیکشن موجود ہے جس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ باحثین علوم اسلامیہ کے لیے سب سے بڑا فائدہ المنھل پلیٹ فارم کا ہے جہاں دیگر علوم سے قطع نظر ، صرف علوم اسلامیہ سے متعلق 10ہزار 400 ٹائٹلز موجود ہیں۔ یہاں زیادہ تر تحقیقاتـ عربی میں ہیں کیوں کہ اس پلیٹ فارم کا دائرہ کار عربی ذخیرہ ہے۔ بہرحال یہ بہت بڑا ذخیرہ ہے۔ یہاں پریمیم ممبرشپ لینی پڑتی ہے ۔ پریمیم ممبر شپ کے بغیر کسی بھی موضوع کا صرف ٹائٹل اور ایبسٹریکٹ دیکھا جاسکتا ہے۔ المنھل ادارے کی یہ ویب سائٹ ایچ ای سی سے رجسٹرڈ ایڈیکسنگ ایجنسی ہے، پاکستان کے بھی بہت سے ریسرچ جرنلز اس ویب سائٹ پر انڈیکس ہوتے ہیں۔