مدارس میں تحقیق

جامعۃ الرشید کراچی

جامعۃ الرشید کراچی

  • جامعۃ الرشید کراچی میں تحقیق کے متعدد شعبے موجود ہیں۔ ان شعبہ جات میں فلکیات ورؤیت ہلال کے حوالے سے مستقل شعبہ موجود ہے اور اس پر مسلسل تحقیق جاری رہتی ہے۔ یہ ادارہ ہر ماہ قمری تقویم سے متعلق  اپنی تحقیق جاری کرتا ہے۔ اس ادارے کا مقصدہجری  و قمری تقویم کا حساب رکھنا اور اسے منظم شکل دینا ہے۔

اس ادارے  سے رابطہ  اور پروگرام کی معلومات  ان کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

  • جامعۃ الرشید کراچی میں دوسرا بڑا کام جدید مالیاتی نظام میں خصوصی رہ نمائی کا ہے۔ جامعۃ الرشید کراچی  میں ”کراچی انسٹی ٹیوٹ آف  مینیجمنٹ سائنسز“  کے نام سے قائم ہے جہاں مینیجمنٹ سسٹم   کا جدید نصاب پڑھایا جاتا ہے اور اس موضوع پر اسلامی  تحقیقات بھی  ان کے جریدے میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔
  • جامعۃ الرشید کراچی میں اسلامک بینکنگ کے حوالے سے بھی تحقیقات ہوتی رہتی ہیں اور یہ ادارہ اسلامک بینکنگ میں بھی شرعی راہ نمائی فراہم کرتا ہے۔
  • جامعۃ الرشید کراچی کا ایک اہم شعبہ ”حلال فاؤنڈیشن “ہے جہاں مارکیٹ میں آنے والی پراڈکٹس پر  تحقیق کی جاتی ہے اور  اگر وہ حلال وحرام کے شرعی پیمانے پر پورا اترتے ہوں تو انہیں حلال سرٹیفیکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔ اس ادارے کا حلقہ اثرا بڑا وسیع ہے اور  دنیا بھر کے معاشروں میں حلال وحرام کے تصور  متعارف ہونے لگا ہے ۔

حلال فاؤنڈیشن کی  آفیشل ویب سائٹ یہ ہے:

http://www.halaalfoundation.com/

جامعۃ الرشید کی  آفیشل ویب سائٹ یہ ہے:

http://majliseilmi.org/

Related Posts