مکتبہ وقفیہ
وقفیہ مکتبہ شاملہ کی پیرنٹ سائٹ شمار کی جاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شاملہ میں موجود تمام کتب کی پی ڈی ایف کاپی یہاں سے مل جاتی ہے۔ وقفیہ کا ذخیرہ آرکائیو۔آرگ پر محفوظ ہوتا ہے اور اکثر اسی ویب سائٹ کے سرور سے کتب ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں۔
وقفیہ پر موجود کتب کی تعداد کے بارے میں اندازہ نہیں لگایاجاسکتا لیکن اس کے موضوعات مکتبہ شاملہ سے زیادہ بہتر ہیں۔ ویب سائٹ پر اسلامیات کے علاوہ بھی ہرطرح کی کتب موجود ہیں۔عموماً مکتبہ شاملہ کی ایسی کوئی کتاب نہیں ہوتی جو مکتبہ وقفیہ پر موجود نہ ہو بلکہ اکثر یہاں اضافی کتب پی ڈی ایف کی شکل میں مل جاتی ہیں جو ابھی تک شاملہ پر دستیاب نہیں ہوتیں۔ یہاں ایک کتاب کے متعدد نسخہ جات بھی مل جا تے ہیں ۔ اس کے ساتھ اکثر ”نسخہ برائے شاملہ “کا لنک بھی موجود ہوتا ہے ۔ اگر وہ کتاب شاملہ میں پہلے سے موجود نہ ہوتو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرکے شاملہ میں در آمد کی جاسکتی ہے۔
صفحہ اول پر ہر موضوع سے متعلق موجود کتب کی تعداد بھی ساتھ لکھی مل جاتی ہے۔ جس سے ذخیرے کا اندازہ ہوجاتا ہے۔ ویب سائٹ کا لنک یہ ہے۔