اردو میں اصول تحقیق منتخب مقالات
ڈاکٹر سلطانہ بخش نے یہ مضامین جمع کیے ہیں۔ یہ کتاب اس لحاظ سے بڑی اہم ہے کہ اس میں شہرت یافتہ محققین نے تحقیق سے متعلق اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔ اس کتاب میں شامل مضامین کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں رسمی مباحث نہیں ہیں، تحقیق کے اصول اور معیارات پر نقد وتبصرہ موجود ہے۔ یہ کتاب طالب علمانہ سطح سے بلند ہے لیکن تحقیق کے مختلف گوشوں پر سیر حاصل بحث کرتی ہے اور تحقیق کاروں کی فہم کو وسعت دیتی ہے۔