انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد
یہ پاکستان کا مؤقر ادارہ ہے جو پالیسی اسٹڈیز پر خصوصی نگاہ رکھتا ہے۔ اس ادارے کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے کہ پالیسی سے متعلق مطالعات کو ترویج وترقی دی جائے۔ ادارے کا دائرہ کار بہت وسیع ہے تاہم علوم اسلامیہ کے حوالے سے بھی اہم مطالعات جاری رہتے ہیں چنانچہ ادارے کی تحقیقات میں معاصر مسلم دنیا اور فیتھ اینڈ کمیونٹی کے موضوع پر شامل ہیں ۔ یہاں کی لائبریری میں اسلامی فکر کے موضوع پر گراں قدر ذخیرہ موجود ہے۔
اس ادارے میں مغرب اور اسلام کے نام سے علمی وتحقیقی مجلہ شائع ہوتا ہے جس میں شعبہ علوم اسلا میہ کے حوالے سے فکری موضوعات پر تازہ ترین تحقیقات شائع ہوتی ہیں۔
ادارے کی آفشل ویب سائٹ کا لنک یہ ہے:
[maxbutton id=”2″ url=”http://www.ips.org.pk/” text=”انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز” window=”new” ]