برٹش لائبریری
برٹش لائبریری برصغیر پاک و ہند کے اسلامی دور کی تاریخ اور ذخیرے کا گراں قدر ذخیرہ سمجھی جاتی ہے۔ یہاں نہ صرف مخطوطے اور نایاب نمونے موجود ہیں بلکہ برصغیر پاک وہند میں استعماری تسلط کے عرصے کی مکمل سرکاری وغیرسرکاری تاریخ موجود ہے۔ برصغیر میں مسلمانوں کے دور حکومت کو بعض حوالوں سے متنازعہ بنانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے اور بعض امور کے بارے میں منفی تاثر قائم کرنے کوششیں بعض حلقوں کی جانب سے جاری رہتی ہیں۔ برٹش لائبریری کے انڈیا آفس میں موجود تاریخی مواد اس سلسلے میں معاون بن سکتا ہے۔
برٹش لائبریری میں انڈیا آفس کے علاوہ مکمل کیٹلاگ میں سرچ کی سہولت بھی موجود ہے جہاں علوم اسلامیہ میں تحقیق سے جڑا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ یہ ویب سائٹ برٹش لائبریری کی تمام کتب کا ریکارڈ رکھتی ہے۔ کیٹلاگ سے کتاب تک پہنچا جاسکتا ہے۔ ویب سائٹ کیٹلاگ کے علاوہ ڈیجیٹل ذخیرہ بھی رکھتی ہے جو نسبتاً تھوڑا ہے لیکن اگر مطلب کی چیز مل جائے تو فائدہ ہوجاتا ہے۔ برٹش لائبریری میں اسلامی موضوعات پر جدید کتابیں تو موجود ہوتی ہی ہیں اس کا بڑا حسن قدیم اور نایاب کتب ہیں جن سے حوالہ، اقتباس یا استشہاد کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس ذخیرے میں برصغیر کی تاریخ کے دوہرے کرداروں کے حوالے سے بھی بڑا ذخیرہ موجود ہے جو بہت سے تاریخی پیچیدگیوں کو حل کرسکتا ہے۔
[maxbutton id=”2″ url=”http://explore.bl.uk/primo_library/libweb/action/search.do?vid=BLVU1″ text=”برٹش لائبریری کے کیٹلاگ میں تلاش” window=”new” ]
[maxbutton id=”2″ url=”https://www.bl.uk/learning/online-resources” text=”برٹش لائبریری آن لائن ریسورسز” window=”new” ]
[maxbutton id=”2″ url=”https://www.bl.uk/subjects/south-asia” text=”برٹش لائبریری انڈیا آفس سیکشن” window=”new” ]