محدث لائبریری؛ کتاب و سنت ڈاٹ کام
محدث لائبریری؛ کتاب و سنت ڈاٹ کام مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام ویب سائٹ ہے جس پر جدید ترین کتب علوم اسلامیہ کا ذخیرہ اسکین کرکے پی ڈی ایف کی شکل میں اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ اردو میں اس وقت سب سے بڑی ویب سائٹ یہی ہے۔جہاں علوم اسلامیہ کے تمام شعبہ جات سے متعلق کتب دستیاب ہیں۔
موضوعات الگ الگ دیے گئے ہیں جن کے ساتھ ہی اس موضوع سے متعلق موجود کتب کی تعداد بھی بتا دی گئی ہے۔ یہاں کتب، تراجم ، مقالہ جات بھی موجود ہیں۔
اس ویب سائٹ پر مصنف کے نام، کتاب ، ناشر اور نمبر کے ساتھ سرچ کرنے کی سہولت موجود ہے۔ یہاں چوں کہ مکمل ریکارڈ اردو میں ہے لہذا اردو میں ہی لکھ کر سرچ کیا جاسکتا ہے۔ اگر اردو کی بورڈ انسٹال نہ ہو تو ویب سائٹ پر ہی اردو کی بورڈ بھی موجود ہے۔
مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام محدث فورم پر اسلامی کتب کی یونی کوڈ فارمیٹ میں منتقلی کا کام بھی جاری ہے جو مستقبل میں ایک اور ذخیرے کی صورت میں سامنے آئے گا۔
اینڈرائڈ ایپلی کیشن اپ ڈیٹ:
حال ہی میں اس ویب سائٹ کی ایپلی کیشن تیار ہوکر آن لائن ہوچکی ہے۔ اس سے اینڈرائڈ صارفین کے لیے مزید آسانی پیدا ہوگئی ہے اور وہ اب اپنے موبائل سے بہ آسانی کتب تلاش کرسکتے ہیں۔