امریکا کے تحقیقی ادارے

کولمبیا یونیورسٹی

کولمبیا یونیورسٹی

کولمبیا یونیورسٹی میں علوم اسلامیہ  کی تدریس وتحقیق تین ڈیپارٹمنٹس میں جاری ہے۔  ڈیپارٹمنٹ آف ریلیجن میں  جاری اسلامک اسٹڈیز  پروگرام میں پی ایچ ڈی تک کے پروگرامز جاری ہیں۔  یہاں ریسرچ کے موضوعات  تاریخ ، تہذیب و ثقافت، لینگویج اینڈ لٹریچر اور ایشوز پر ریسرچ کروائی جاتی ہے۔

ڈیپارٹمنٹ کا آفیشل لنک یہ ہے:

https://religion.columbia.edu/

دوسرا  شعبہ مڈل  ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے ماتحت قائم ہے جہاں  شریعہ اسٹڈیز  اور مطالعہ فلسطین  پر ایم اے پروگرام کروائے جارہے ہیں۔  ڈیپارٹمنٹ میں مڈل ایسٹ اسٹڈیز کے ساتھ اسلامی موضوعات پر بھی تحقیقات ہوتی رہتی ہیں۔  یہاں اسلامک اسٹڈیز میں خاص طور پر شریعہ اسٹڈیز پر فوکس کیا جاتا ہے اور فیکلٹی میں کورسز اسلامک لاء کے موضوع پر کروائے جاتے ہیں۔

ڈیپارٹمنٹ کا آفیشل لنک یہ ہے:

http://www.mei.columbia.edu

http://www.mei.columbia.edu/sharia-studies/

کولبیا یونیورسٹی میں  تیسرا شعبہ علوم اسلا میہ گریجوایٹ سکول آف  آرٹس آینڈ سائنس میں قائم ہے جہاں   علوم اسلامیہ میں ایم اے کروایا جاتا ہے  جب کہ  پی ایچ ڈی سطح کی ریسرچ ڈیپارٹمنٹ آف مڈل ایسٹرن اسٹڈیز، ریلجین اسٹڈیز  دونوں میں  کروایا جاتا ہے۔

دونوں میں ریسرچ کے بعد  ایوارڈ سرٹیفیکیٹ ”انسٹی ٹیوٹ آف کمپیریٹولٹریچر اینڈ سوسائٹی“ کی طرف سے دیا جاتا ہے۔

ریلیجین اسٹڈیزکا آفیشل پیج:

https://gsas.columbia.edu/degree-programs/phd-programs/religion

مڈل ایسٹرن اسٹڈیز  کا آفیشل پیج:

https://gsas.columbia.edu/degree-programs/phd-programs/middle-eastern-south-asian-and-african-studies

Related Posts