تحقیقی مضامین کے ذخیرے

کویسٹیا

کویسٹیا


                                                کویسٹیا انتہائی مفید اور پاور فل ٹولز میں شمار ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے فیچرز میں مقالات اور کتب کے ذخیرے کے علاوہ ”تخلیقِ موضوع“  کافیچر شامل ہے جو موضوع کے انتخاب میں جامع راہ نمائی فراہم کرتا ہے۔ اس ٹول  کے ذریعے دو فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ ایک فائدہ تو یہ کہ اگر آپ  کسی موضوع کا انتخاب کرچکے ہیں اور اس سے  متعلقہ مواد ڈھونڈنا چاہتے ہیں تو یہاں لکھ کر تلاش کرنے سے متعلقہ چیزیں سامنے آجاتی ہیں۔ ان  نتائج میں کتابوں، ریسرچ جرنلز، میگزین ، نیوز پیپر اور انسائیکلو پیڈیاز کے نتائج سامنے آتے ہیں اور ساتھ ان کی تعداد بھی لکھی ہوتی ہے۔

                                                دوسری ویب سائٹس پر بھی  یہ فیچر موجود ہیں لیکن فرق تلاش کے مزاج کا ہے۔ دیگر ویب سائٹس لکھے گئے نام یا عنوان کے بالکل مطابق یا اس کے مماثل تلاش اور نتائج مہیا کرتی ہیں جب کہ اس ویب سائٹ پر ”تخلیق موضوع“ کا سیکشن موضوعات کو لکھے گئے نام کے مترداف میں کور سبجیکٹ ایریا میں تلاش کرتا ہے۔ خیر یہ ویب سائٹ کی اپنی تکنیک ہے لیکن تجربے میں اس سے بہتر آپشن نظر نہیں آیا۔ مقالہ نگاروں کے لیے فائدہ یہ ہے کہ موضوع سے متعلق تمام مباحث سامنے آجاتے ہیں اور اس میں سے مرضی کا مواد تلاش کرکے مواد اور اصل مآخذ تک رسائی ممکن ہوجاتی ہے۔

                                                اس کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اگر ابھی موضوع متعین نہیں ہوا تو اس ٹول کے ذریعے اس موضوع پر سابقہ تحقیقات اور آرٹیکلز کا ذخیرہ دیکھا جاسکتا ہے گنجائش معلوم کی جاسکتی ہے۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ موضوع سے متعلق وہ پہلو بھی سامنے آجاتے ہیں جن کا پہلے سے علم نہیں ہوتا۔ کویسٹیا پر موجود تمام ریکارڈ میں 9لاکھ 40ہزار کتابیں اور ڈیڑھ کروڑ کے لگ بھگ جرنلز اور میگزین سے حاصل کیا گیا ڈیٹا موجود ہے۔ اس میں علوم اسلامیہ کی تحقیقات کا بھی وافر حصہ موجود ہے۔کویسٹیا کی لائبریری کو بھی سبسکرائب کیا جاسکتا ہے۔

                                                یہاں موضوعات اور ان سے متعلق مواد کے سوالات پوسٹ کیے جاتے ہیں۔ ویب سائٹ پر آںے والے اسکالرز ان کے جواب دیتے ہیں۔ ریسرچ آرٹیکلز، موضوعات کے انتخاب یا ان پر مواد کی تلاش کے لیے یہ بہترین ویب سائٹ ہے۔

Related Posts