سیکشن ایڈمنسٹریٹر(منتظم شعبہ)
ہمیں ایسے محنتی نوجوان اسکالرز کی ضرورتـ ہے جو باحثین کے نیٹ ورک کو مزید وسعتـ دے سکیں۔ اس نیٹ ورک میں ان لوگوں کو شرکتـ کی دعوت دی جاتی ہے جو اس پروگرام سے ذاتی دلچسپی رکھتے ہوں اور اس پروگرام کو آگے بڑھانے میں معاون اور مددگار بن سکتے ہوں۔ ”منتظم شعبہ“اسی سلسلے میں معاون ومدد گار ہوں گے۔
ذمہ داریاں:
منتظم شعبہ درج ذیل ذمہ داریاں سر انجام دیں گے:
ویب سائٹ پر موجود سیکشنز میں سے کسی ایک سیکشن کا انتخاب کرکے اسے مزید ترقی دیں گے۔
سیکشن میں موجود معلومات / تفصیلات پر نظر ثانی کرنا۔
اگر اس میں تبدیلی یا اضافے کی ضرورت ہو تو اس کی تصحیح یا اضافہ کرنا۔
سیکشن سے متعلقہ معلومات سے جڑے رہنا اور مزید بہتری کی کوشش کرنا۔
سیکشن سے متعلقہ خبریں بروقت حاصل کرنا۔
طریقہ کار:
”منتظم شعبہ“ بننے کے لیے ملکـ کے مختلف علاقوں ، صوبوں میں ریجنل کوآرڈینیٹرز یا براہ راست ادارے سے بذریعہ ویب سائٹ رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے درج ذیل شرائط رکھی گئی ہیں:
کسی بھی شعبے کے انتظام کے لیے ایم فل کی ڈگری یا متعلقہ شعبے میں امتیازی مہارتـ کا حاصل ہونا ضروری ہے۔
کوآرڈینیٹرز رابطہ کاری کےذرائع مثلاً واٹس ایپـ/فیس بکـ/ای میل سے واقفیت رکھتے ہوں۔
کوآرڈینیٹر طلبہ/باحثین کی راہ نمائی کا دلی جذبہ رکھتے ہوں۔
مندرجہ بالا شرائط پر پورا اترنے والے افراد اس نیٹ ورک سے منسلک ہوسکتے ہیں۔ انتظامی شعبے میں شمولیت کے لیے درج ذیل معلومات درکار ہوں گی:
نام
شناختی کارڈ نمبر
موبائل نمبر
ای میل یڈریس
علوم اسلامیہ کےکس مضمون میں مہارت حاصل ہے
ریسرچ ٹولز میں سے کس ٹول پر مہارت حاصل ہے
یونیورسٹی کا نام
پروگرام جس میں شریک ہیں
شعبے کا نام
شعبے کے سربراہ کا رابطہ نمبر
یہ معلومات ہمیں درکار ہوں گی۔ آپ دیے گئے فارم کا پرنٹ لے کر پُر کریں اور شعبہ علوم اسلامیہ کے سربراہ کی تصدیق کروا کے ہمارے ڈاک کے پتے پر بھیج دیجیے!