علم دین
اردو زبان میں دوسرا بڑا ذخیرہ علم دین کے نام سے اس ویب سائٹ پر ہے۔ اس ویب سائٹ کا ایک اہم خاصہ یہ ہے کہ اس نے یونی کوڈ کا Initiativeلیا ہے۔دوسرا اہم خاصہ یہ ہے کہ اس ویب سائٹ پر درس نظامی کے متون اور شروحات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ یہ ذخیر ہ درس نظامی کے اصول ، متون یا مآخذ پر تحقیق کرنے والوں کے لیے نہایت ہی کار آمد ثابت ہوسکتا ہے۔
اس ویب سائٹ کا ایک اہم خاصہ یہ بھی ہے کہ علم دین ڈاٹ کام ہی نے مکتبہ شاملہ طرز کا پہلا اردو ریسرچ سافٹ وئیر تخلیق کیا ہے اور اس کی تجدید کا عمل جاری ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید کتب کا اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ یہ سافٹ وئیر ڈیجیٹائزڈ کتابوں میں سرچنگ کی سہولت دیتا ہے جب کہ پی ڈی ایف کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔اب تک تقریباً 2500 کتب کو یونی کوڈ میں تبدیل کیا جاچکا ہے اور اور 1250 کے قریب پی ڈی ایف کتابوں کی یونی کوڈڈ فہرست موجود ہے جسے سرچ کیا جاسکتا ہے اور اتنی ہی تعداد مزید پی ڈی ایف کتب کی ہے جن پر ابھی کام جاری ہے۔
اس ویب سائٹ نے نہ صرف پی سی کا سافٹ وئیر ڈیزائن کیا ہے بلکہ مکتبہ جبریل کے نام سے اینڈرائڈ ایپلی کیشن بھی ڈیزائن کی ہے جو اس وقت باحثین کی پہلی پسند اختیار کرچکی ہے۔ ایپلی کیشن کا تعارف اس کے سیکشن مین موجود ہے۔
[maxbutton id=”2″ url=”https://www.elmedeen.com/” text=”علم دین” ]