مکتبۃ المکنون
یہ تحفہ بھی ایک لائبریری سوفٹ ویئر ہے جس کا نام ہے مکتبۃ المکنون المفہرس للمخطوطات۔ مگر یہ مکتبۃ الحکیم سے کافی مختلف ہے مکتبۃ الحکیم کو استعمال کرنے والے جانتے ہیں کہ مکتبۃ الحکیم یونیکوڈ ٹیکسٹ کی صورت میں کتابوں کو امپورٹ کر کے ان کے مطالعہ ،سرچ ، بک مارک وغیرہ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ جب کہ مکتبۃ المکنون المفہرس للمخطوطات پی ڈی ایف/pdf اور ڈی جے وی یو/djvu فارمیٹ پر مشتمل کتابوں اور فائلوں کو امپورٹ کر کے ان کے مطالعہ ، ان کتابوں کی فہرست میں تلاش اور ایک خاص عمل کے بعد ان کتابوں میں بھی تلاش کی سہولت مہیا کرتا ہے ۔