تحریر کے لیے سافٹ وئیرز, ریسرچ سافٹ وئیرز

zotero

zotero

                                                   موجودہ دور میں اس ٹول کا بھی بڑا چرچا ہے۔ اسے پرسنل ریسرچ اسسٹنٹ کہا جاتا ہے۔ زوٹیرو کا اصل مقصد ریسرچ جرنلز، آرٹیکلز کی سائیٹیشن کو محفوظ کرنا ہے۔ آن لائن مطالعہ کرتے ہوئے جو مضامین سامنے آتے ہیں انہیں عام طور پر ورڈ یا نوٹ پیڈ پر یا سیکرین شاٹ لے کر محفوظ کیا جاتا ہے۔ اس سے معلومات منتشر ہوجاتی ہیں اور ضرورت کے وقت مطلوبہ چیز ڈھونڈنے میں بھی مشکل ہوتی ہے۔ زوٹیرو کا فنکشن یہ ہے کہ اس میں آپ مختلف کیٹیگریز بناسکتے ہیں ، گروپ بنا سکتے ہیں اور جو مضون پسند آئے اسے زوٹیرو کے حوالے کرسکتے ہیں۔ زوٹیرو اسے محفوظ کرکے رکھ لیتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر وہ مضمون اپنے یوآرایل سمیت یہاں محفوظ ملتا ہے. والیم، سیریل نمبر اور صفحہ نمبر جیسے چھوٹے چھوٹے ٹولز ہیں جو بڑی مشکلات حل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ گروپ والے فنکشنز کا استعمال کرکے باحثین ابواب اور فصول سے متعلقہ مضامین یا صفحات کو مرتب کرکے بھی رکھ سکتے ہیں۔ زوٹیرو کا استعمال نہایت آسان ہے۔ اسے درج ذیل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں