نازیبا اشتہارات کے خلاف مہم میں اپنا حصہ ڈالیں
ہمیں چند صارفین کی جانب سے یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ویب سائٹ پر نازیبا اشتہار نظر آئے۔ یہ اطلاع ہمارے لیے حیران کن تھی کیوں کہ اشتہارات کو مکمل طور پر فلٹر کیا جاتا ہے مگر گوگل کے خود کار طریقے کی وجہ سے کہیں نہ کہیں ایسا اشتہار چندلمحوں کے لیے ظاہر ہوجاتا ہے۔ انتظامیہ ایسے اشتہارات پر نظر رکھتی ہے۔ جیسے ہی کوئی ایسا اشتہار نظر آئے یا صارف کی طرف سے اطلاع ملے اسے فوراً بلاک کردیا جاتا ہے۔ اس طریقے سے نازیبا اشتہارات کو بڑی حد تک کنٹرول کرلیا گیا ہے مگر اس سلسلے میں ہمیں صارفین کا تعاون بھی درکار ہے۔
اطلاع ملنے پر اشتہار بلاک کردیا جاتا ہے لیکن اگر آپ ہمیں اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ براہ راست گوگل کو رپورٹ کریں تو یہ بہتر اور مؤثر حکمت عملی بن جائے گی۔ اس کا اثر؛ جلد یا بدیر اشتہار بنانے والی انڈسٹری پر بھی پڑے گا۔اس لیے آپ صارفین سے التماس ہے کہ ایسا اشتہار نظر آنے پر ہمیں اطلاع دیں اور ساتھ ہی گوگل کو رپورٹ کریں۔ ۔
نازیبا اشتہارات کا صرف ہماری ویب سائٹ ہی نہیں بلکہ انٹرنیٹ پر جہاں بھی نازیبا اشتہار نظر آئیں انہیں رپورٹ کریں۔ یہ نا صرف آپ کا حق بلکہ ذمہ داری بھی ہے کہ نامناسب مواد کو چھپانے، ختم کرنے میں حسب استطاعت حصہ ڈالیں. دی گئی تصویروں میں رپورٹ کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔