مائیکروسافٹ آفس میں کاپی کرنے کا طریقہ
ایک اہم اور بنیادی سوال پر باحثین علوم اسلامیہ کی اہم پریزینٹیشن۔
نئے سیکھنے والوں کے لیے یہ معلومات بہت مفید ہوں گی۔
انٹرنیٹ سے کاپی کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ انٹرنیٹ سے لیا جانے والا متن عموماً فارمیٹنگ کے ساتھ ہی آتا ہے۔ اگر مقالے میں ایسا متن شامل کریں گے تو مقالے کی فارمیٹنگ میں خرابی پیدا ہوسکتی ہے۔ مثلا کسی یونیکوڈ کنورٹر سے کاپی کیا جس کی کوڈنگ میں گڑبڑ تھی یا کسی ایسے ویب پیج/ ویب سائٹ سے کاپی کیا گیا جس کی فارمیٹنگ ناہموار تھی۔ اس کے اثرات سے لائنوں کادرمیانی فاصلہ ناہموار ہوسکتا ہے۔اگر ایسا متن مقالے میں آجائے تو اس کا حل Clear farmating ہے۔اس کاایک حل یہ بھی ہے کہ آپ اس متن کو دوبارہ کاپی کریں یا اسی متن کو کٹ کرکے دوبارہ paste as text یا text only والے آپشن کے ساتھ پیسٹ کریں۔ امید ہے برابر ہو جائے گا۔ نمونہ اس تصویر میں دیکھیں۔