باحثین علوم اسلامیہ کےلیے زرتعاون اور اس کا استعمال
السلام علیکم قارئین!
ہم نے آغاز میں پریمیم ممبرشپ پروگرام متعارف کروایا تھا۔ اس پروگرام کے تحت بہت ساری سروسزاور Premium Content فراہم کرنے کا پروگرام تھا۔ یہ ممبرشپ سالانہ بنیادوں پر تھی۔ مقصد یہ تھا کہ قابل قدر مواد صارفین تک مسلسل پہنچایا جائے۔ لیکن ابتدائی مشاورت میں باربار یہ مطالبہ سامنے آیا کہ ویب سائٹ کا مواد بلا معاوضہ رکھا جائے۔ ظاہر ہے کہ یہ فیصلہ مشکل تھا۔ مگر مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے کچھ سیکشن کو اوپن کردیا گیا۔ ان میں تکنیکی راہ نمائی، ویڈیو سیکشن اور ڈاؤن لوڈز کو مکمل طور پر اوپن کردیا گیا۔ ان میں اسلامک اسٹڈیز اپ ڈیٹس کا سیکشن بھی شامل تھا جسے افادہ عام کے لیے فراہم کردیا گیا۔
ان سیکشنز کے ساتھ کچھ ایسے بھی سیکشن تھے جنہیں تمام صارفین کے لیے فراہم کرنا ممکن نہ تھا کیوں کہ وہ مستقل اخراجات کا باعث تھے۔ اگر انہیں افادہ عام کے لیے اوپن رکھاجاتا تو اس کی لاگت اور اخراجات پورے کرنا ممکن نہ تھا۔ اس لیے ان سیکشنز کو باحثین ریسرچ ٹولزمیں محدود کردیا گیا ہے۔ ان تک عام لوگ رسائی حاصل نہیں کرسکتے۔ یہاں تک صرف پریمیم اکاؤنٹ کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ دوسری طرف ہم مفت فراہمی کی نیت بھی کرچکے تھے۔ لہذا اس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ممبرشپ کی فیس کا تصور ختم کردیا جائے اور زرتعاون رکھا جائے۔ زرتعاون ایک بار 2500 روپے ہے۔ اس کے بعد کوئی سالانہ یا ماہانہ فیس نہیں ہے۔ اس کے بہت مثبت نتائج سامنے آئے اور الحمد للہ مذکورہ فیصلے پر اطمینان ہوا۔ صارفین سے زرتعاون کے نام پر جو رقم لی جاتی ہے وہ انہی ٹولز کی فراہمی اور تیاری کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ آپ کا زرتعاون اس شعبے میں بہتری کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ لہذا آپ سب حضرات اس کارخیر میں حصہ ضرور ڈالیں۔
والسلام
محمد ابوبکرصدیق