مائیکرو سافٹ آفس میں حوالہ جات کی لائن کو خوب صورت بنائیں اور دائیں طرف منتقل کریں۔
This post is about: How to Set Foot-Note Separator Line in MS Office
مائیکروسافٹ آفس سے متعلق ایک اہم سوال ہے۔ ابتداء میں مائیکروسافٹ آفس میں آٹومیٹک طریقے سے حوالہ یا حاشیہ لگاتے ہوئے اکثر یہ مسئلہ پیش آتا ہے کہ لائن بائیں طرف نمودار ہوتی ہے۔ حالاں کہ اصولاً یہ لائن جو حاشیے والے حصے کے اوپر نمودار ہوتی ہے اسے اردو میں دائیں طرف ہونا چاہیے تاکہ متن اور حاشیہ ایک دوسرے سے الگ نظر آئیں۔ یہ بہت بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ بعض سوالات میں یہ بھی کہا گیا کہ شاید مائیکروسافٹ آفس کا ورژن ٹھیک نہیں ہے جس کی وہ سے یہ مسئلہ پیش آتا ہے۔
اصل مسئلہ کیا ہے؟
لیکن اس کی حقیقت صرف یہ ہے کہ مائیکروسافٹ آفس کی ڈیفالٹ سیٹنگ بائیں طرف سے شروع ہوتی ہے۔ اس لیے یہ لائن بائیں جانب نظر آتی ہے۔ سافٹ وئیر کے ورژن کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ جن صارفین کے پاس شروع ہی سے دائیں طرف نمودار ہوتی ہے اس کہ وجہ کچھ اور ہے۔ آپ اس مسئلے کو آسانی کے ساتھ حل کرسکتے ہیں۔ اس طرح سے کہ لائن کا رخ (Right to Left Direction) دائیں سے بائیں کردیں۔ اس کے لیے آپ کو ڈرافٹ ویو میں جانا ہوگا۔ ڈرافٹ ویو میں یہ لائن ایڈٹ ہوجاتی ہے۔ وہاں سے اس کا رخ بدل دیا جائے تو یہ اردو فارمیٹنگ کے عین مطابق دائیں طرف نظر آئے گی۔
کیا اس لائن کو مزید خوب صورت بنایا جاسکتا ہے؟
نیز اسی سے متعلق ایک سوال یہ تھا کہ اس لائن کو خوب صورت کس طرح بنایا جاسکتا ہے؟ اس کا جواب بھی یہی ہے۔ ڈرافٹ ویو میں جہاں لائن ایڈٹ ہورہی ہے وہاں اس لائن کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ لائن کا سائز چھوٹا ، بڑا کیا جاسکتا ہے۔ لائن کا رنگ تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ مسلسل خط کی بجائے نقاط (Dots) لگائے جاسکتے ہیں۔
لائن کے دوران عنوان مثلاً ” حواشی / حوالہ جات“ لکھا جاسکتا ہے۔ نیز بعض اوقات حوالہ جات اور اس لائن کے اوپر نیچے فاصلہ ضرورت سے زیادہ نظر آتا ہے۔ اسے بھی یہیں سے درست کیا جاتا ہے۔ جن حضرات نے اس سوال سے متعلق ہماری پہلی ویڈیو نہیں دیکھی وہ اس ویڈیو سے استفادہ کرسکتے ہیں۔