ابواب اور فصول کو ایک فائل میں جمع کرتے ہوئے حوالہ جات کو کیسے سنبھالیں ۔
This post is about: How to Manage References while Compiling Thesis in a Single File
مائیکروسافٹ آفس میں مقالہ لکھتے ہوئے صفحات بہت زیادہ ہوجاتے ہیں۔ صفحات زیادہ ہوجائیں تو اس کی رفتار کم ہوجاتی ہے۔ زیادہ صفحات کو اسکرول کرنے میں عموماً مشکل پیش آتی ہے۔ اس مشکل سے بچنے کے لیے ہم ابواب کو الگ الگ فائل میں رکھ دیتے ہیں ۔ فائل کو الگ الگ رکھنے سے ایک اضافی فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ فائل کرپٹ ہونے کی صورت میں ڈیٹا ضائع ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
ابواب کو الگ کرنے کے بعد مقالہ کی حتمی تشکیل کے وقت ان ابواب کو ایک ہی فائل میں جمع کرنا پڑتا ہے۔ اس موقع پر اکثر حوالہ جات جمع کرتے ہوئے مشکل پیش آتی ہے۔ حوالہ جات اگر فوٹ نوٹ (Foot-Note) کی صورت میں ہو تو پریشانی نہیں ہوتی کیوں کہ ہر صفحے کا حوالہ اسی صفحے پر آ جاتا ہے۔ لیکن اگر اینڈ نوٹ (End-Note) ہو یعنی ہر فصل کے حوالہ جات فصل کے آخر میں ہوں تو معاملہ پیچیدہ ہو جاتا ہے۔ ہر فصل کے حوالہ جات کسی اور فصل کے آخر میں ، ابواب کے آخر میں یا مقالے کے آخر میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ انہیں الگ کرنا اور صحیح جگہ پر منتقل کرنا آسان نہیں ہوتا۔ اس موقع پر کافی پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس ویڈیو میں اسی مسئلے کا حل بتایا گیا ہے۔ جن حضرات کو اس مسئلے پر ہماری پرانی ویڈیو نہیں مل سکی۔ وہ اس ویڈیو کو دیکھ لیں۔ نیز اس موقع پر صفحات نمبر کو سنبھالنے کا مسئلہ بھی پیدا ہوتا ہے جس پر نئی ویڈیو آئندہ کچھ دن بعد اپ لوڈ کردی جائے گی۔ امید ہے یہ ویڈیو آپ کو پسند آئے گی۔ اگر یہ ویڈیو پسند آئے تو اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کیجیے گا۔
آپ سے درخواست:
باحثین علوم اسلامیہ کا یوٹیوب چینل تحقیق کاروں کی ضرورتوں کے پیش نظر بنایا گیا ہے۔ ہماری ترقی اور کامیابی اسی صورت ممکن ہے کہ تحقیق سے وابستہ افراد کی ان ویڈیوز تک رسائی ہو۔ لہذا آپ سے درخواست ہے کہ علوم اسلامیہ، عربی، اردو، تاریخ ، سوشل سائنسز کی تحقیق سے وابستہ افراد کو اس چینل کے بارے میں بتائیں۔ اس چینل کی ترقی میں ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ہماری ویڈیوز کو لائک کریں، ریسرچ کے شعبے سے متعلق لوگ ہمارے چینل کو ضرور سبسکرائب کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ یہ معلومات شئیر ضرور کریں۔
See: How to Manage References while Compiling Thesis in a Single File