آئی آر آئی (علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی)
یہ ادارہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام چل رہا ہے۔ اس ادارے کا مقصد اسلامی تحقیق کا اشاریہ مرتب کرنا ہے۔ اس کی ویب سائٹ پر پاکستان میں علوم اسلامیہ کی تحقیق پر شائع ہونے والے تمام مجلات کا انڈیکس موجود ہے۔یہاں موضوعات کو تلاش کیا جاسکتا ہے۔ بعض مجلات کے مضامین پی ڈی ایف کی صورت میں موجود ہیں جب کہ بعض کا پی ڈی ایف ورژن موجود نہیں ہے ۔
اس ویب سائٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ پاکستان کے کسی بھی مجلے میں شائع ہونے والے موضوع تک رسائی ہوجاتی ہے۔ مختلف موضوعات پر رجحانا ت اور تحقیق کی نوعیت کا پتہ چل سکتا ہے۔ یہ ایچ ای سی سے منظور شدہ ادارہ ہے اور علوم اسلامیہ کے موضوع پر پاکستان میں شائع ہونے والے تمام مجلات کا احاطہ کرتا ہے۔ باحثین اس ویب سائٹ کے ذریعے علمی تحقیق کے بہترین ذخیرے تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور اپنے شعبے میں مزید مہارت پیدا کرسکتے ہیں۔