باحثین کتب نما میں تلاش کے لیے عمومی ہدایات
باحثین کتب نما اردو میں تلاش کے کچھ اصول ہیں۔ تلاش کے دوران انہیں ضرور ملحوظ رکھیں کیوں کہ درست نتائج تک پہنچنے کے لیے ان اصولوں کو مد نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔ بصورت دیگر غلط نتائج، غیر متعلقہ نتائج ظاہر ہوسکتے ہیں۔ ان اصولوں کا خیال نہ کرنے کی وجہ سے نتائج کی تعداد میں کمی بھی ہوسکتی ہے، یہ بھی ممکن ہے کہ نتائج حاصل ہی نہ ہوں۔ لہذا انہیں ذہن نشین کرلیں۔
1۔اگر آپ باحثین کتب نما اردو میں تلاش کرنے جارہے ہیں تو کتاب یا موضوع کا نام اردو میں لکھیں۔ اگر نتائج نہ ملیں تو ایک بار رومن اردو میں بھی لکھ کر تلاش کریں۔ پھر بھی نہ ملے تو مطلوبہ لفظ کا مترادف یا متبادل لفظ لکھ کر تلاش کریں۔
2۔ اگر آپ باحثین کتب نما عربی میں تلاش کررہے ہیں تو سب سے پہلے عربی کی بورڈ کے ذریعے لکھیں۔ اگر عربی کی بورڈ آپ کے پاس نہیں ہے یا آپ اسے استعمال نہیں کرنا چاہتے تو آن لائن عربی کی بورڈ استعمال کرلیں۔ اگر آپ اردو کی بورڈ ذریعے لکھ کر عربی کتب تلاش کرنا چاہتے ہیں تو عین ممکن ہے بے شمار نتائج سے محروم ہوجائیں۔
3۔ انگلش کتابوں کے ذخائر میں تلاش نسبتاً آسان ہے مگر وہاں ہر موضوع کی کتب شامل ہوتی ہیں۔ اسلامی کتب کے ذخائر الگ سے بہت کم ملتے ہیں۔ جو ذخائر موجود ہیں ان میں مطلوبہ کتاب کا میسر ہونا بھی یقینی نہیں ہے۔
4۔ اگر آپ اردو کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی کتاب تلاش کرنا چاہتے ہیں تو سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کو مطلوبہ لفظ کے درست اور صحیح متبادل یا مترادف لفظ کا معلوم ہونا انتہائی ضروری ہے۔
باحثین کتب نما کی خصوصیات:
باحثین کتب نما اسلامی موضوعات پر تحقیق کرنے والوں کے لیے جدید ترین ٹول ہے جو اسلامی کتابوں کے ذخائر تک رسائی دیتا ہے۔
فوراً مطلوبہ کتابوں تک پہنچتا ہے اور موضوع سے متعلق کتابوں کو تلاش کرتا ہے۔
باحثین کتب نما لفظی غلطیوں کو نظر انداز کرسکتا ہے۔
باحثین کتب نما ایک مصنف کی تمام کتب تلاش کرسکتا ہے۔
باحثین کتب نما ایک موضوع سے متعلق متعدد کتابیں تلاش کرسکتا ہے۔
باحثین کتب نما ایک کتاب کے کئی نسخے تلاش کرسکتا ہے۔
باحثین کتب نما یہ معلوم کرسکتا ہے کہ کوئی بھی کتاب کس کس ویب سائٹ پر موجود ہے۔
(”باحثین کتب نما“ آخری بار 31 دسمبر 2020ء کو اپ ڈیٹ کیا گیا۔)
دراسۃ: Study مطالعہ(اردو)
دراسۃ نقدیۃ: Critical Study تنقیدی مطالعہ(اردو)
دراسۃ تحلیلیۃ: Evaluation Study تجزیاتی مطالعہ(اردو)
نظرۃ: Research تحقیق، مطالعہ(اردو)
نظرۃ علمیۃ: Research Review تحقیقی مطالعہ/ریسرچ ریویو(اردو)
مناقشة: Debate بات چیت، گفتگو
محاضرة: Lecture لیکچر
البحث العلمي: Scientific research سائنسی تحقیق / علمی تحقیق
بحثا ودراسة: Research and study تحقیق اور مطالعہ
دراسةمنهجية: Methodological study منہج کا مطالعہ
Error: Contact form not found.