بچوں کے لیے ذریعہ تعلیم صرف اردو
”یکساں قومی نصاب“ سے متعلق یہ فیصلہ زیر بحث ہے کہ نصاب کی تدریس کے لیے اردو کی بجائے انگریزی زبان نافذ کی جائے گی۔ سرکاری سطح پر اردو زبان کا نفاذ نہ صرف قائد اعظم کی خواہش تھی بلکہ ابھی تک موجود دستور کے تناظر میں انگریزی زبان کا نفاذ غیر آئینی ہے کجا یہ کہ اب سرکاری زبان کے ساتھ ساتھ اسے قومی نصاب پر بھی مسلط کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔ یہ فیصلہ ہمارے تعلیمی سلسلے کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔ ہماری یہ ویڈیو اسی مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اسے دیکھیں ، لائک کریں اور دوستوں کے ساتھ شئیر کریں تاکہ یہ مسئلہ اجاگر ہو اور لوگوں کو اس کے نقصانات سے آگاہی ہو۔ یہ ویڈیو باحثین علوم اسلامیہ، اردو سٹوڈیو اور تحریک نفاذ اردو پاکستان کی مشترکہ کاوش ہے۔