مائیکروسافٹ آفس

اردو سٹائل نمبرز کے لیے باحثین سپیشل فونٹس

Urdu Style Numbers, our Special Fonts are the Ultimate Solution

مائیکروسافٹ آفس میں اردو سٹائل نمبرز کا مسئلہ حل ہوگیا

مسئلہ کیا ہے؟

                                                 مسئلہ یہ ہے کہ مائیکروسافٹ آفس میں جب ہم نمبرلگاتے ہیں تو ڈیفالٹ طریقے سے اردو نمبر نہیں لگتے۔ اس مرحلے پر اگرچہ کوئی دشواری پیدا نہیں ہوتی کیونکہ ہم Alt+Number-Keys کے طریقے سے اردو نمبرلگالیتے ہیں مگر مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب ہم حواشی اور حوالہ جات لگاتے ہیں تو وہاں اردو ترقیم یا اردو سٹائل میں نمبرز لگانا ممکن ہی نہیں ہوتا۔ نیز جب ہم نکات یا پوائنٹس لکھتے ہیں تو اس کے نمبرز بھی اردو ترقیم کے ساتھ نہیں آتے۔

اردو ترقیم (اردو سٹائل  میں نمبرلگانا) سے ہماری مراد نمبرز یا اعداد کو اردو طرز پر یعنی اس طرح ”۱۲۳۴۵۶۷۸۹۰“ لکھنا ہے۔

جب کہ انگریزی اسٹائل سے مراد نمبرز کو انگریزی طرز پر یعنی اس طرح ”1234567890“ لکھنا ہے۔

                                            اردو لٹریچر کے لیے ظاہر ہے کہ اردو ترقیم ہی زیادہ بہتر سمجھی جاتی ہے۔ مگر عرصہ دراز سے مائیکروسافٹ آفس میں اردو ترقیم کی معیاری (ڈیفالٹ)سہولت شامل نہ ہونے کے باعث یہ روایت بری طرح متاثر ہو رہی تھی۔ جس کی وجہ سے حوالہ نمبر اور نکات کو بعض مشکلات کے باعث اردو ترقیم کے ساتھ لکھنا قریب قریب ناممکن ہوگیا تھا۔ کئی مواقع پر ہمیں اس طرح کے تاثرات سننے کو ملے کہ مائیکروسافٹ آفس میں اردو ترقیم اب ایک خواب ہے، لہذا اس پر وقت ضائع کرنے کی بجائے انگریزی سٹائل کو ترویج دی جائے۔

سابقہ ویڈیو کے باوجود اس محنت کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

                                            سابقہ ایک ویڈیو میں ہم نے اس مسئلے کا ایک حل یہ بتایا تھا کہ  ترقیم کے اختیارات(Numeral Settings) کو استعمال کرتے ہوئے مائیکروسافٹ آفس میں نمبرز کا سٹائل تبدیل کیسے کیا جاسکتا ہے۔ اگرچہ یہ طریقہ درست کام کرتا تھا مگر اس کا نقصان یہ تھا کہ اس سے ہر طرح کے نمبرز اردو سٹائل میں بدل جاتے تھے۔ صفحہ نمبر، نکات کے نمبرز، وقت، تاریخ اور اعداد و شمار کی فہرستیں بھی اردو اسٹائل میں تبدیل ہو جاتی تھیں۔ اگر اس کے بعد آپ اس کو دوبارہ پہلی حالت پر لے جانا چاہیں تو ایک نیا معرکہ درپیش ہوتا تھا۔ یہاں پہنچ کر ایک مرتبہ سارے مراحل کو دوبارہ کرنا پڑتا تھا۔ متن کے درمیان نمبرز وغیرہ کو ایک ایک کرکے دوبارہ سے ٹھیک کرنے کی ضرورت پیش آتی تھی۔ نیز اس طریقے کے مطابق اردو، عربی اور ہندی اسٹائلز کے درمیان بنیادی اختلاف کی وجہ سے بہت سی پیچیدگیاں سامنے آتی تھیں۔ جن کو سمجھنا ہرشخص کے لیے ممکن نہیں۔

                                            اردو ترقیم کو اسٹینڈرڈ فارمیٹ میں لانے کے لیے یہ ضروری تھا کہ جہاں پر مقالہ نگار اردو ترقیم کا استعمال کرنا چاہے وہاں آزادی کے ساتھ اردو سٹائل کے نمبر لگا سکے اور جہاں جہاں انگریزی اسٹائل کے نمبر لگانا چاہے وہاں انگریزی سٹائل کے نمبر ہی لگیں۔ اگر متن کے دوران کہیں انگریزی سٹائل میں نمبرز خود اپنی مرضی سے لگائے ہیں تو وہ تبدیل نہ ہوں۔ اس طریقے کے ذریعے یہ سب ممکن ہے۔ تو اس طریقے کے نتیجے میں آپ اس قابل ہوں گے کہ نکات کے لیے اردو ترقیم استعمال کرسکیں گے۔ حوالہ نمبر کو ڈیفالٹ طریقے سے اردو ترقیم میں پیش کرسکیں گے۔ جہاں آپ چاہیں گے وہاں اردو ترقیم ہوگی اور جہاں نہیں چاہیں گے وہاں انگریزی اسٹائل نمبرز لگاسکیں گے۔

اردو اور انگریزی سٹائل کے درمیان نزاعی اختلاف نہیں ہے!

                                            ہم یہاں اس بات کی وضاحت بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ اردو  یا انگریزی سٹائل نمبرز کا استعمال کوئی نزاعی معاملہ نہیں ہے کہ ان میں سے کسی ایک کو غلط اور دوسرے کو صحیح قرار دیا جائے۔ اردو لٹریچر میں دونوں طرح کے اسٹائل استعمال ہوتے رہے ہیں۔ یہ آپ کی ترجیحات، ادارے کے قاعدے ضابطے  یا کم ازکم آپ کی یا آپ کے استاد صاحب یا سپروائزر کی پسندیدگی پر منحصر ہے کہ وہ کون سا اسٹائل اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری کوشش کا مقصد یہ ہے کہ جو لوگ اردو سٹائل کی ترقیم اختیار کرنا چاہیں انہیں مشکل نہ ہو۔

                                            ہمیں موصول ہونے والے سوالات کی روشنی میں معلوم ہوا کہ بہت سے اساتذہ صفحہ نمبرز کو انگریزی سٹائل میں پسند کرتے ہیں جب کہ حوالہ نمبر اور  متن کے درمیان نکات (پوائنٹس) کو اردو سٹائل میں لکھنے کی تاکید کرتے ہیں۔ یہ ہمارے لیے ایک خوش کن خبر بھی تھی اور اسی بنیاد پر ہم نے فیصلہ کیا کہ اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے۔ مگر مائیکروسافٹ آفس کی ڈیفالٹ سیٹنگ میں اردو ترقیم کی سہولت شامل نہ تھی جس کی وجہ سے یہ پیچیدہ معاملہ تھا۔

                                            ہمیں اس مسئلے کی وجہ سے اردو ترقیم کی روایت خطرے میں محسوس ہوئی۔ مقالات کی بڑی تعداد ہم دیکھ رہے ہیں جن میں حواشی اور حوالہ جات کے سیکشن میں اردو ترقیم کا نام ونشان موجود نہیں۔ اگر یہ صورت حال شعوری اور اختیاری طور پر پیش آتی تو پریشانی کی بات نہ تھی مگر یہاں مجبوری درپیش تھی کہ اردو ترقیم کا کوئی معقول حل سرے سے موجود ہی نہ تھا۔ اگر آپ Alt+Number-Keys کو استعمال کرتے ہوئے اردو ترقیم کربھی لیں تو حوالہ نمبرز کو اردو ترقیم میں نہیں لایا جاسکتا تھا۔ جس کی وجہ سے مقالہ نگار اردو ترقیم کا انتخاب ہی نہیں کرتے تھے۔ اردو ترقیم بہرحال اردو تاریخ کی ایک اہم روایت  ہے جس پر کام کرنا ضروری تھا۔

اردو ترقیم اب ناممکن نہیں ہے!

                                            ہم نے اس سلسلے میں صورت حال کا مکمل طور پر جائزہ لینے کے بعد اس مسئلے کا مناسب حل نکالاہے۔  ہم اپنی کوشش کے بارے میں امید رکھتے ہیں کہ اس سے یہ روایت پھر سے بحال ہوگی۔ اردو ترقیم کو لاحق خطرات ممکنہ حد تک کم ہوجائیں گے۔ اس کی وجہ سے اب اردو دان طبقہ نہ صرف حوالہ نمبر اردو ترقیم میں لگاسکے گا بلکہ اب ان کے لیے نکات اور پوائنٹس کو بھی سہولت کے ساتھ اردو اسٹائل میں لکھنا ممکن ہوجائے گا۔

                                            نیز اس مسئلے پر کام کرنے کی اس لیے بھی ضرورت تھی کیوں کہ آپ جانتے ہیں کہ مائیکروسافٹ آفس میں حوالہ نمبر لگانے کے بعد  یہ نمبرز متن سے الگ نمایاں نظر نہیں آتے۔  جس کے لیے ہمیں حوالہ نمبر کے دائیں بائیں قوسین (بریکٹس )کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔  بریکٹ لگانا اور ضرورت پڑنے پر اسے ختم کرنا بھی ایک کافی توجہ طلب کام ہے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ جب اردو ترقیم آپ کی دست رس میں ہو تو بریکٹ کا معاملہ بھی حل ہوجائے اور حوالہ نمبر کو نمایاں دکھانے کا کام بھی سہولت کے ساتھ ہوجائے اور اس کے لیے ہمیں اضافی مراحل (Steps) سے نہ گزرنا پڑے۔  اس دشوار اور پیچیدہ سرگرمی کا بیڑا اٹھانے کا مدعا اور مقصد بس یہی ہے کہ اردو ترقیم کو پسند کرنے والے احباب اب یہ شکوہ نہ کریں کہ مائیکروسافٹ آفس میں اردو ترقیم ممکن نہیں بلکہ اردو ترقیم میں کچھ اضافی خصوصیات بھی اب موجود ہوں گی جو انگریزی ترقیم میں فی الحال دستیاب نہیں ہیں۔

اس مسئلے کا حل کیا ہے؟

                                            حل یہ  ہے کہ ہم نے اس مقصد کے لیے اردو ترقیم پر مشتمل خصوصی فونٹ تیار کیا ہے۔ اس میں مختلف ڈیزائن بناکر چھ فونٹس بنائے گئے ہیں۔ بنیادی طور پر اردو ترقیم ایک ہی ہے صرف ڈیزائن مختلف ہیں۔ سادہ سٹائل کے علاوہ پانچ ڈیزائن بنانے کا مقصد یہ ہے کہ نمبرز نمایاں نظر آئیں اور بریکٹ لگانے کی اضافی محنت سے جان چھوٹ جائے۔

BAHISEEN.COM Urdu Style Numbers Fonts

اس تصویر میں اردو اعداد کے مختلف ڈیزائن دکھائے گئے ہیں جو ہمارے فونٹس میں موجود ہیں!

فونٹس کی فراہمی، فونٹس کی قیمتیں:

                                            شائقین تک سہولت کے ساتھ ان فونٹس کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے ہم انتہائی کم معاوضے کے ساتھ ان فونٹس کو پیش کررہے ہیں۔ فونٹس کے تین پیکیج بنائے گئے ہیں۔ سٹارٹر پیکیج میں سٹائل1 کا ایک فونٹ صرف 100 روپے میں دیا جائے گا۔ دوسرا سٹینڈرڈ پیکیج (سٹائل 1،2،3 اور 4 کے ساتھ چار فونٹس) 300 روپے میں دیا جائے گا۔ جب کہ تیسرا پروپیکیج (چھ فونٹس کا مکمل سیٹ) 500 روپے میں دیا جائے گا۔ اگر کسی فونٹ میں کسی قسم کی اپ ڈیٹ ہوئی تو مفت فراہم کی جائےگی۔ نیز یاد رہے جن حضرات نے آغاز میں پریمیم ممبر شپ یا زر تعاون کے عنوان سے رقم جمع کروائی تھی وہ حضرات یہ فونٹس اسی رقم سے لے سکتے ہیں۔

                                            ان فونٹس میں سٹائلز کے فرق کے علاوہ  یہ بھی ملحوظ رہے کہ سٹائل 2،3اور4 میں 0 سے 9 تک نمبرز لگائے جاسکتے ہیں۔ یہ تین فونٹس اس لیے کارآمد ہیں کیوں کہ حوالہ نمبرز میں عموماً فوٹ نوٹ کو پسند کیا جاتا ہے اور ایک صفحے پر حوالوں کی تعداد عموماً 9 تک نہیں پہنچتی۔ اس لیے یہ تینوں سٹائل بھی اہم ہیں۔ جب کہ باقی تین فونٹس میں آپ لامحدود نمبرز لگاسکتے ہیں۔ اس لیے ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ آپ پرو پیکیج خریدیں۔ کمپوزنگ کرنے والوں اور مجلات کی ایڈیٹنگ کرنے والوں کے لیے یہ فونٹ بہت ہی کارآمد ہیں۔ ان فونٹس کا نمونہ ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ان چھ فونٹس کی خصوصیات اور تفصیل درج ذیل ہے:

نمبرشمار

فونٹ کانام

نمبرز کی سپورٹ

پیکیج

تفصیل

۱

سمپل

صفر سے  لامحدود

ابتدائی، معیاری

ایک سے لے کر  لامحدودفوٹ نوٹ اور اینڈ نوٹ لگاسکتے ہیں

۲

وائٹ سرکل

صفر سے نو تک

ابتدائی، معیاری

صفر سے 9 تک فوٹ نوٹ اور اینڈ نوٹ  لگاسکتے ہیں

۳

بلیک سرکل

صفر سے نو تک

ابتدائی، معیاری

صفر سے 9 تک فوٹ نوٹ اور اینڈ نوٹ  لگاسکتے ہیں

۴

بلیک باکس

صفر سے نو تک

ابتدائی، معیاری

صفر سے 9 تک فوٹ نوٹ اور اینڈ نوٹ  لگاسکتے ہیں

۵

ہائی لائٹیڈ

صفر سے  لامحدود

معیاری

ایک سے لے کر  لامحدودفوٹ نوٹ اور اینڈ نوٹ لگاسکتے ہیں

۶

اِن لائن نمبر

صفر سے  لامحدود

معیاری

ایک سے لے کر  لامحدودفوٹ نوٹ اور ا ینڈ نوٹ لگاسکتے ہیں

فونٹس کیسے حاصل کریں؟

فونٹس کی فائل حاصل کرنے کے لیے ہمارے درج ذیل ای میل ایڈریس یا واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں۔

bahiseen@gmail.com                                     +923106606263

استعمال کیسے کریں؟

آپ کو ملنے والے فولڈر میں فونٹس کی فائلیں موجود ہوں گی۔ ان تمام فائلز کو باری باری کھول لیں ۔ یہ فونٹس کی فائلز ہیں جن میں اوپر انسٹال کا بٹن نظر آرہا ہوگا۔ انسٹال کرکےفائلیں بند کردیں اور فونٹس والا فولڈر سنبھال کررکھ لیں۔

How ti Install a Font

انسٹال کا بٹن جسے دباکر آپ فونٹ انسٹال کرسکتے ہیں۔

اب مائیکروسافٹ آفس ورڈ کی فائل کھولیں۔ اس میں فونٹس کی لسٹ میں دیکھیں ۔ یہاں لسٹ میں BAHISEEN.COM سے شروع ہونے والے چھ فونٹس اب موجود ہوں گے۔ اگر آپ کو یہ فونٹس نظر آگئے ہیں تو سمجھیں کہ فونٹس انسٹال کرنے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ اب آپ نے حوالہ نمبر کا سٹائل بدلنے کے لیے حوالہ نمبر کی سٹائل شیٹ میں جانا ہے اور وہاں جاکر فونٹس کی لسٹ سے ہمارے فونٹس میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہے۔ نئی سیٹنگ کو محفوظ کرنے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ  حوالہ نمبر والے سیکشن میں حوالہ نمبرز تبدیل ہوکر نمایاں اور خوب صورت نظر آرہے ہوں گے۔ مکمل تفصیلات کے لیے اس ویڈیو کو دیکھ لیں۔ اس میں عملی طور پر مکمل طریقہ سمجھایا گیا ہے۔ (نیز اگر کوئی صاحب فونٹ نہیں لینا چاہتے تو وہ ویڈیو میں دکھائے گئے طریقے کے مطابق دوسرے عربی فونٹ استعمال کرکے گزارا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں جزوی طور پر اردو نمبرز کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے مگر مکمل حل کے لیے ہمارے سپیشل فونٹس کا انتخاب کرنا ہی بہتر ہوگا۔)

Related Posts