Research,Islamic Studies,MS Office,MS Word,Brackets,Reference Numbers in Bracket,Reference Numbers
موصول ہونے والے سوالات میں یہ سوال بھی کافی اہم ہے کہ مقالے میں دیے گئے نمبرز کو بریکٹ کے درمیان ظاہر کیا جائے یا نہیں؟ اگر ہاں تو کیوں اور کیسے؟
مقالے میں حوالہ نمبر کے دائیں اور بائیں بریکٹس کا ہونا نہ صرف ضروری بلکہ کافی اہمیت کا حامل ہے۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ حوالہ نمبر کے سائز اور عام متن کے سائز میں بہت معمولی ا فرق ہوتا ہے۔ متن کے درمیان میں حوالہ نمبرز عام متن کے مقابلت میں نمایاں نظر نہیں آتے۔
1.اس کی وجہ سے حوالہ بہ آسانی نظر نہیں آتا۔
2.بعض اوقات متن کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے۔
3. بعض اوقات متن کے درمیان میں کوئی ہندسہ شامل کرنا پڑجائے اور ساتھ ہی حوالہ بھی دینا ہو تو ہندسوں اور حوالہ نمبرز میں التباس ہوجاتا ہے۔
اس موقع پر جگاڑ کے علاوہ اور کوئی رستہ نہیں بچتا۔ تب ہم دستی طریقے سے بریکٹ کا سہارا لیتے ہیں اور اس کے بعد بھی ہمیں یہ حسرت رہتی ہے کہ اب مقالے کی فارمیٹنگ میں یکسانیت نہیں رہی لہذا مقالے میں تمام حوالہ جات کے آس پاس بریکٹ کا اضافہ ہونا چاہیے۔
تو ہم اپنے احباب کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یہ کام کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔ یہ کام بہت ہی آسان ہے۔ نیچے جوڑی گئی ویڈیو میں اس مسئلے کا حل موجود ہے۔ اس کی مدد سے آپ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مقالے کے تمام حواشی اورحوالہ جات کو بریکٹ میں بند کرسکتے ہیں۔
ایک دوست نے فون کرکے اس کا حل پوچھا اور پھر کہا کہ اچھا اب آپ چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے چینل کی زیارت کریں اور اس ویڈیو کو دیکھ ہی لیں۔
ہم نے عرض کیا کہ ہم نہ صرف آپ کو یہ ویڈیو دکھانا چاہتے بلکہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ ہماری ویڈیو کے نیچے لائک دیں اور ہمارا چینل بھی سبسکرائب کریں اور ریسرچ سے جڑے ان دوستوں کو بھی اس چینل کے بارے میں بتائیں جو لیپ ٹاپ کا بوجھ اٹھائے رہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کوئی نہ کوئی تکنیکی بات انہیں معلوم ہوتی رہے۔
آپ حضرات کا بہت بہت شکریہ
جو احباب بار بار پوچھ رہے تھے کہ حوالہ نمبر کے گرد بریکٹ لگانے کے بعد ضرورت پڑنے پر ختم کیسے کیا جاسکتا ہے ان کے لیے یہ ویڈیو آگئی ہے۔ دیکھیں، لائک کریں، اچھے اچھے کمنٹ کریں اور دوستوں کے ساتھ شئیر کریں۔
پڑنے پر ختم کیسے کیا جاسکتا ہے ان کے لیے یہ ویڈیو آگئی ہے۔ دیکھیں، لائک کریں، اچھے اچھے کمنٹ کریں اور دوستوں کے ساتھ شئیر کریں۔