اردو ٹائپوگرافی, ای بکس پی ڈی ایف, مائیکروسافٹ آفس

ٹائپنگ میں درست اور غلط اسپیس کا فرق

کہیں آپ غلط  اسپیس  تو نہیں  دے رہے؟ درست اسپیس اور غلط اسپیس  میں فرق سمجھیں !

This post is about: Difference between Right & Wrong Space

مشینی کتابت یا ٹائپنگ ایک مستقل فن ہے۔  اگرچہ تھوڑی سی معلومات اور تجربے کی بنیاد پر کوئی بھی شخص ٹائپنگ کا کام شروع کرسکتا ہے لیکن  کچھ اصولوں کا معلوم ہونا انتہائی ضروری ہے۔ یہ اصول اس بات کی گارنٹی دیتے ہیں کہ ٹائپنگ کرتے ہوئے معیارات کا خیال رکھا گیا ہے۔ ان میں سے ایک اہم اور بنیادی اصول  درست سپیس دینے کا ہے۔

اسپیس کیا ہے؟

آپ جانتے ہیں کہ ٹائپ کرتے ہوئے ہر لفظ کو اگلے لفظ سے جدا کرنے کے لیے ہم اسپیس کا بٹن دباتے ہیں۔ ہمیں اس معاملے میں احتیاط سے کام لینا چاہیے ۔ کیوں کہ بعض اوقات ہم جلدی میں  یا ذہنی دباؤ کی وجہ سے یا کچھ اور سوچتے ہوئے غیر ضروری سپیس دے دیتے ہیں۔ اگر چہ مائیکروسافٹ آفس اپنی ڈیفالٹ سیٹنگ کی رو سے فالتو اسپیسز کو ظاہر نہیں کرتا لیکن ہماری یہ لاپروائی بعض مسائل اور پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے۔ اس مضمون میں ہم آپ کو تفصیل سے سمجھائیں گے کہ اس کے کیا نقصانات ہیں؟ اسپیس دیتے ہوئے احتیاط کیوں ضروری ہے؟

(اس تصویر میں اسپیس کے لیے کی بورڈ پر مخصوص کیا گیا بٹن نظر آرہا ہے جس کے ذریعے ٹائپنگ کے دوران اسپیس دی جاتی ہے)

How to add space in MS Office

غیر ضروری اسپیس کا نقصان کیا ہے؟

مثلاً ایک پیچیدگی یہ ہے کہ  مقالہ یا مجلہ فائنل کرتے ہوئے حتمی مرحلے پر ہم دیکھتے ہیں کہ ایک لفظ دوحصوں میں تقسیم ہوگیا ہے۔ لفظ کا آدھا حصہ پچھلی لائن میں ہے اور دوسرا حصہ  اگلی لائن میں نظر آرہا ہے۔ سیٹنگ اور فارمیٹنگ کے حوالے سے یا ناقابل معافی غلطی ہے۔ مقالے کے دوران اور خاص طورپر مجلہ یا آرٹیکل کے معاملےمیں ایسی غلطی کو نظر انداز نہیں کیا جاتا۔ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ ٹائپنگ کے دوران اسپیس غلط جگہ لگ جاتی ہے ۔

Adding space in MS Office, Wrong way Example

ضروری اسپیس نہ دینے کا نقصان کیا ہے؟

مثال کے طور پر ایک پیچیدگی یہ ہے کہ مائیکروسافٹ آفس پیراگراف میں لائن کے اندر الفاظ کے درمیان موجود فاصلے کو آٹومیٹک طریقے  برابر کرتا ہے۔ اگر آپ نے کسی ایسی جگہ اسپیس نہیں دی  جہاں اسپیس دینا ضروری تھا تودو الفاظ اکٹھے جڑے رہیں گے اور ایک ہی لائن میں رہنے کی کوشش کریں گے۔ مائیکروسافٹ آفس فاصلے کو برابر تقسیم کرے گا تو ایک لائن میں موجود فاصلہ زیادہ  ہوجائے گا جب کہ دوسری لائن میں الفاظ ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس کے پس منظر میں ہمیں ایک ہی غلطی یا کوتاہی نظر آتی ہے اور وہ یہ کہ اسپیس کادرست استعمال نہیں کیا گیا۔

Impact of None Space in MS Office

اسپیس دینے کے باوجود مرکب لفظ ایک ہی لائن میں رکھنا ہوتو کیا کریں؟

اگر کوئی ایسا لفظ ہو جو دو حصوں پر مشتمل ہو لیکن اسپیس کی وجہ سے دو حصوں میں تقسیم ہوجاتا ہو لیکن اس مرکب لفظ کو ایک ہی لائن میں رکھنا ضروری ہو مثلاً جہاں گیر،کتب خانہ، یا مثال کے طور پر جب ”رسولﷺ“ لکھا جاتا ہے تو رسول ایک لائن میں اور درودد شریف دوسری لائن میں چلا جاتا ہے یا اس کے مماثل کوئی بھی صورت ہو تو ایسی صورت میں سادہ اسپیس دینے کی بجائے اس شارٹ کی کے ذریعے اسپیس دیں (Ctr+Shift+Space_Button)۔ اس سے دونوں الفاظ کے درمیان اسپیس بھی پیدا ہوجائے گی اور وہ ایک لائن کے اندر بھی رہیں گے۔

Learn How to Add Space but keep words in same line!

اس لیے  مقالہ ، کتاب یا مضمون کمپوز کرتے ہوئے

یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ آپ ٹائپنگ کرتے ہوئے :

اسپیس درست جگہ پر ہی لگائیں گے۔

غیر ضروری جگہ پر اسپیس بالکل نہیں دیں گے۔

جہاں سنگل(ایک) اسپیس کافی ہوگی وہاں ڈبل (دو) اسپیسز نہیں لگائیں گے۔

جہاں اسپیس کی گنجائش بنتی ہو وہاں اسپیس دینا نہیں بھولیں گے۔

اردو ہماری مادری زبان  ہونے کے ساتھ ساتھ علمی زبان بھی ہے۔ اردو کی فارمیٹنگ کے حوالے  سے ان اصولوں کو مدنظر رکھا جائے تو مقالہ، مجلہ ،کتاب  یا پمفلٹ وغیرہ کی فارمیٹنگ اور تصحیح کے مراحل کو مزید بہتر، آسان اور مختصر بنایا جاسکتا ہے۔ نیز اردو کے ڈیجیٹل مستقبل کے حوالے سے مشینی کتابت کرنے والوں کو ان اصولوں کا معلوم ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کی جنگ میں اردو زبان اور اردو کا ڈیجیٹل لٹریچر اپنی صحیح پوزیشن پر کھڑے ہوں۔

اگر آپ کو اس مضمون سے فائدہ ہوا ہے یا یہ مضمون کسی اور کے لیے مفید ہوسکتا ہے تو اس کے ساتھ شئیر ضرور کریں۔

Related Posts