How to Manage Space Between Words in MS Office
مائیکرو سافٹ آفس میں الفاظ کے درمیان فاصلہ کم یا زیادہ کریں
This Post is about: How to Manage Space Between Words in MS Office
مائیکروسافٹ آفس میں مقالہ لکھتے ہوئے ہم دیکھتے ہیں کہ الفاظ کھلے کھلے نظر آرہے ہیں۔ بعض اوقات ہمیں الفاظ کے درمیان موجود خالی جگہ Space کو کم یا زیادہ کرنے کی ضرورت پیش آجاتی ہے۔ خاص طور پر جب ہم پبلشنگ کے لیے فائل تیار کررہے ہوتے ہیں تو پبلشنگ کی دنیا میں فالتو اسپیس کو ختم کرنے کا رجحان ہے ۔ اس لیےاس اسپیس کو ختم کردیا جاتاہے۔ بعض اوقات ایک صفحے پر موجود متن کی سیٹنگ کے پیش نظر کچھ لائنوں کو کم یا زیادہ کرنا پڑتا ہے تب بھی اسپیس کا آپشن استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض اوقات ایک لائن میں موجود الفاظ کی ترتیب بدلنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ان صورتوں میں الفاظ کو آپس میں ایک دوسرے کے قریب یا ایک دوسرے سے دور کردیا جاتا ہے۔
یہ تصویر دیکھیں کہ اور جانیں کہ اسپیس دینے سے کیا فرق پڑسکتا ہے:
بعض نئے لکھاری اسپیس کا بٹن بار بار دبا کر زبردستی اسپیس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے اور فارمیٹنگ کے دوران کسی بھی موقع پر ناگہانی آفت بن کر سامنے آسکتا ہے۔ لہذا فاصلہ کم یا زیادہ کرنے کے لیے اصل اور درست طریقہ اختیار کریں۔ اس سے مشکلات میں کمی ہوگی۔ یہ مختصر سی ویڈیو ان لوگوں کے لیے ہے جو اسپیس دینے کے درست طریقے سے واقف نہیں ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ ویڈیو کو دوستوں کے ساتھ شئیر کریں اور چینل کو سبسکرائب ضرور کریں۔