اردو ٹائپوگرافی, مائیکروسافٹ آفس

مائیکروسافٹ آفس میں اردو یا عربی فارمیٹ میں نمبرز کیسے لگائے جاسکتے ہیں؟

مائیکروسافٹ آفس میں اردو یا عربی فارمیٹ میں نمبرز کیسے لگائے جاسکتے ہیں؟

باحثین کو متعدد ذرائع سے موصول ہونے والے سوالات میں ایک اہم سوال یہ بھی تھا کہ  مقالے میں  ٹائپ ہونے والے نمبرز  کا فارمیٹ کیا ہونا چاہیے؟ آپ جانتے ہیں کہ اردو میں نمبرز لکھنے کا صحیح طرز ( ۰۱۲۳۴۵۶۷۸۹ ) ہے جب کہ  انگریزی میں(0123456789)ہے۔  جو حضرات اس طرز کا خیال رکھتے ہیں انہیں اس معاملے میں کافی دشواری  کا سامنا رہتا ہے۔ کیوں کہ ان پیج میں یہ نمبر سہولت اور تیزی کے ساتھ ٹائپ ہوجاتے ہیں مگر مائیکروسافٹ آفس میں ہمیں کسی قدر زیادہ  محنت  اور وقت خرچ کرناپڑتا ہے۔

 کوتاہی  یا وقت  کی  کمی کے باعث یہ خامی اکثروبیش تر مقالات میں موجود  رہ جاتی ہے۔ حالاں کہ یہ کوئی ایسا بڑا کام نہیں ہے جسے سرانجام دینے کے لیے اعلی تکنیکی مہارت یا اضافی وقت اور محنت درکار ہو۔ اس غفلت  کے باعث اردو فارمیٹنگ  جسے روز بروز ترقی کرنی چاہیے وہ  تنزلی کا شکار ہوتی جارہی ہے۔

 اس صورت حال میں  ضروری ہے کہ  اس کا حل ڈھونڈا جائے۔  اس ویڈیو میں اس کا حل موجود ہے اور یہ  مذکورہ بالا مسئلے  کا حقیقی حل ہے جگاڑ نہیں۔ اگر آپ کو  اردو فارمیٹنگ  کے اس آپشن کا نہیں پتہ تو  اس ویڈیو کو ضرور دیکھیے۔ کہیں ایسا نہ ہو  کہ آپ  انجانے میں  اردو فارمیٹنگ کے سلسلے کو کمزور کرنے کا باعث  نہ بن جائیں۔

How to Change Numbering Style in MS Office
How to convert Number style in MS Office, Change Numbers, Convert Style, Context Style in MS Office, Arabic Style Numbers, Urdu Style Numbers, Urdu Numbers, Reference Number Change, How to Change Number style in MS Office, MS Office, Numbers in MS Office, Numbering in MS Office, Numbering Style in MS Office


Related Posts

جواب دیں