مائیکرو سافٹ آفس میں لائنوں کے درمیان فاصلہ کم یا زیادہ کریں
This post is about: How to Manage Space Between Lines in MS Office
مائیکروسافٹ آفس میں ایک پیرا گراف کی سطروں/لائنوں کے درمیان مناسب فاصلہ پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ لیکن بعض اوقات اس فاصلے کو کم یا زیادہ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ لائنوں کا درمیانی فاصلہ کم یا زیادہ کرنے کے لیے مائیکروسافٹ آفس کےدرست طریقے کا علم ہونا ضروری ہے۔
لائنوں کے درمیان اسپیس دینے کے بعد متن کی حالت
لائنوں کے درمیان نارمل اسپیس کی حالت
بعض نئے لکھاری لائنوں کے درمیان اسپیس دینے کے لیے Enter کا بٹن دبا کر نئی لائن بناتے ہیں اور پھر اس کا فونٹ سائز بڑا یا چھوٹا کرکے اسے برابر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جو کہ بالکل غلط ہے اور فارمیٹنگ کے دوران کسی بھی موقع پر ناگہانی آفت بن کر سامنے آسکتا ہے۔ لہذا فاصلہ کم یا زیادہ کرنے کے لیے اصل اور درست طریقہ اختیار کریں۔ اس سے مشکلات میں کمی ہوگی۔ یہ مختصر سی ویڈیو ان لوگوں کے لیے ہے جو اسپیس دینے کے درست طریقے سے واقف نہیں ہیں۔
آپ سے گزارش ہے کہ ویڈیو کو دوستوں کے ساتھ شئیر کریں اور چینل کو سبسکرائب ضرور کریں۔
چینل سبسکرائب کرنا نہ بھولیں!
This Video is about: How to Manage Space Between Lines in MS Office