ای بکس پی ڈی ایف

پی ڈی ایف سے مخصوص صفحات کو الگ کرنا

پی ڈی ایف سے مخصوص صفحات کو الگ کیسے کریں؟


                                                                                    ایک صاحب نے سوال کیا  ہے کہ پی ڈی ایف سے چند مخصوص صفحات کو الگ کرنا ہوتو کیسے کریں؟ یہ بہت دلچسپ سوال ہے کیوں کہ اس کے جواب میں دوستوں نے وہ جگاڑ دریافت کیے ہیں کہ ”حس لطیف“ کی داد دیے بغیر رہا نہیں جاسکتا۔ مثلاً کچھ دوستوں کا خیال ہے کہ اس کے لیے فاکس اٹ پی ڈی ایف استعمال کیا جائے۔ کچھ دوستوں نے سوڈا پی ڈی ایف ڈھونڈ نکالا تو کسی نے نِیٹرو پرو کو کریک کرکے کام چلالیا۔ خیر یہ ان کے ذوق اور شوق کی بات ہے۔ ایڈونچر کے شوقین حضرات ان سب طریقوں پر تجربات کرسکتے ہیں۔

                                                                                    لیکن ہمیں یہ جاننے میں سخت دشواری پیش آرہی ہے کہ جو کام آسانی سے ہوسکتا ہے اس کے لیے اتنا کشٹ کرنے کی آخر ضرورت کیا ہے؟ سادہ طریقہ اختیار کرتے ہوئے کوئی پی ڈی ایف والا سافٹ وئیر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں، یہ مسئلہ بذریعہ گوگل کروم حل کیا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے آپ گوگل کروم میں اپنی مطلوبہ فائل گھسیٹ لائیے اور پرنٹ کی کمانڈ (یعنیCtrl+p)پریس کیجیے۔ پرنٹ والی ونڈو سامنے آجائے گی۔ آپ یہاں پہلے تو مخصوص پیج نمبرز لکھیں، (فلاں نمبر سے فلاں نمبر تک یا مخصوص نمبرز بھی لکھے جاسکتے ہیں) اس کے بعد پرنٹ کے ساتھ ہی ایک اور آپشن Changeکے نام سے ہوگا اسے کلک کریں۔ نئی ونڈو میں پرنٹر کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ایک اور آپشنSave-as pdf ہوگا، اسے کھول لیں اور فائل کی جگہ اور نام بتا کر اسے محفوظ کرلیں۔ میرے ذاتی تجربے کے مطابق اتنی سہولت کوئی بھی دوسرا سافٹ وئیر نہیں دیتا۔ اس لیے بجائے سافٹ وئیر تلاش کرنے اور تجربات میں پریشان ہونے کے گوگل کروم استعمال کریں۔

ہمارے یوٹیوب پیج پر اس کی ویڈیو دیکھیے!

Subscribe to our YouTube Channel

Related Posts

جواب دیں