یقین انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک ریسرچ
YAQEEN INSTITUTE FOR ISLAMIC RESEARCH
یقین انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک ریسرچ اسلامی تحقیق کا فعال ادارہ ہے۔ یہاں روایتی تحقیق سے ہٹ کر موجودہ مسائل اور خاص طور پر فکری مسائل کے حل کے لیے کوشش کی جاتی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے بانی شیخ عمر سلیمان ہیں ۔ یہاں ریسرچ کا محور زیادہ تر فکری موضوعات ہیں اور اسلامی تربیت کے حوالے سے سروے کروائے جاتے ہیں۔ فکری تربیت کے لیے ورک شاپس ہوتی ہیں۔ یہ ادارہ آرٹیکلز کے علاوہ بہت ہی مفید اور تخلیقی انداز کی ویڈیوز اور انفوگرافکس تیار کرتا ہے جو اسلامک اسٹڈیز کی جدید ترین معیار اور اسلوب کی حامل پروڈکشنز ہیں۔
فکری حوالے سے اس ادارے کے پروگرام نہایت مفید اور مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ فکری اصلاح کے لیے کام کرنے والوں کو اس سے ضرور استفادہ کرنا چاہیے کیوں کہ ایک تو ان کا معیار بہت اعلی ہے دوسرا یہاں جدید موضوعات اور ان کے بہترین جوابات کا اچھا مجموعہ ہوتا ہے تیسرا ان کا اسلوب مغربی معاشرے کی کی ذہنی اپروچ کے عین مطابق ہے۔
[button title=”یقین انسٹی ٹیوٹ آفیشل ویب سائٹ” link=”https://yaqeeninstitute.org/” target=”_blank” align=”” icon=”” icon_position=”” color=”” font_color=”” size=”2″ full_width=”” class=”” download=”” rel=”” onclick=””]
[button title=”ادارے کے اغراض و مقاصد” link=”https://yaqeeninstitute.org/en/about-us/our-mission/” target=”_blank” align=”” icon=”” icon_position=”” color=”” font_color=”” size=”2″ full_width=”” class=”” download=”” rel=”” onclick=””]