امریکا کے تحقیقی ادارے

یونیورسٹی آف منیسوٹا

یونیورسٹی آف منیسوٹا

یونیورسٹی آف منیسوٹا کے شعبہ علوم اسلامیہ میں تحقیقات کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ یہ شعبہ لبرل کالج آف آرٹس کے ماتحت کام کرتا ہے۔  تحقیقات میں دو ٹریک رکھے گئے ہیں۔ ایک ٹریک ریلیجئس اسٹڈیز اینڈ ٹریڈیشن کا ہے جہاں روایتی  نصاب اور متون سے متعلق مضامین ہیں ۔

دوسرا ٹریک تحقیقات کا ہے جس میں  مذہب، کلچر، تاریخ اور معاشرے کے موضوعات پر تدریس و تحقیق ہوتی ہے۔ یہاں تحقیقات میں ڈائیورسٹی  کے لیے  سوشیالوجی ، ہسٹری ، کلچرل اسٹڈیز اور سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے لوگ  شعبہ علوم اسلامیہ  کے متعلقہ مضامین کو سپروائز کرتے ہیں۔ چناں چہ یہاں علوم اسلامیہ کی ریسرچ  دیگر ڈیپارٹمنٹس کے متوازی  اور ہم آہنگ ہوتی ہے۔

کالج آف لبرل آرٹس میں  ریلیجئس اسٹڈیز کے  شعبے میں مذاہب عالم پر تحقیق و تدریس کیمپس بیسڈ آرگنائزیشنز کی کولیبوریشن سے جاری ہے ۔ یہ آرگنائزیشنز بین الاقوامی مطالعات کے نام ور انسٹی ٹیوٹ  ہیں ۔یونیورسٹی میں ایڈوائزنگ اور کنسلٹنسی کی سہولت بھی موجود ہے۔

ڈیپارٹمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ کا لنک یہ ہے:

https://cla.umn.edu/religious-studies

یونیورسٹی نے ریلیجئس اسٹڈیز میں انیشی ایٹوز لیے ہیں جن کی تفصیل اس صفحے پر موجود ہے ۔ یہاں سے یونیورسٹی کی تحقیق کا مجموعی رجحان سامنے آتا ہے اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کی کولیبوریشن سے ڈائیورسٹی کے نمایا ں خدوخال سامنے آتے ہیں۔صفحے کا لنک یہ ہے:

https://cla.umn.edu/religious-studies/research-projects-collaboration/initiatives

Related Posts