رازداری سے متعلق دستاویز
باحثین علوم اسلامیہ
یہ دستاویز ہماری ویب سائٹ https://bahiseen.com کے بارے میں ہے۔
صارفین سے کون سی معلومات اور کیوں لی جاتی ہیں؟
عام طور پر ہم صارفین سے صرف ان کا نام ، موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس مانگتے ہیں۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی یا ادارے کا نام بھی لیا جاتا ہے۔ جب کہ پریمیر ممبرشپ کے لیے ان معلومات کے علاوہ شناختی کارڈ نمبر اور گھر کاپتہ بھی لیا جاسکتا ہے۔
باحثین علوم اسلامیہ سے تعلق رکھنے والی ریسرچ کمیونٹی تک رسائی رکھتا ہے اور انہیں سہولیات اور تازہ ترین خبریں فراہم کرتا ہے۔ کچھ سہولیات اور خبریں جو سلسلہ وار بھیجی جاتی ہیں ان کی اشاعت اور ترسیل کے لیے صارفین کی فہرست تیار کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ انہیں مسلسل اطلاعات ملتی رہیں اور یہ سلسلہ تعطل یا تاخیر کا شکار نہ ہو۔ ہم صارفین سے جو معلومات لیتے ہیں انہیں صرف باحثین ڈاٹ کام کی فہرست میں جمع کیا جاتا ہے۔
ہم ان معلومات کو درج ذیل مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرتے:
کسی بھی تیسری کمپنی، فرد، ادارے یا ویب سائٹ کو یہ معلومات کسی بھی معقول یا غیر معقول مقصد کے لیے فراہم نہیں کی جاتیں۔
باحثین ڈاٹ کام کی تیار شدہ فہرست کو باحثین ڈاٹ کام صرف اپنے ادارے کی خبروں کی اشاعت وترسیل کے لے استعمال کرتاہے۔
باحثین ڈاٹ کام کسی بھی دوسرے ادارے کی تشہیری مہم میں حصہ نہیں لیتا۔
باحثین ڈاٹ کام کو کسی دوسرے ادارے کی تشہیری مہم کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا اور نہ ہی کسی دوسرے ادارے کو اس کی اجازت دی جاتی ہے۔
باحثین ڈاٹ کام پر کیے جانے والے کمنٹس کے ساتھ فارم میں موجود دیگر تفصیلات خودبخود جمع ہوتی ہیں۔ ہم ان معلومات کو بھی استعمال نہیں کرتے۔
آپ کی ذاتی تصویر سے متعلق وضاحت:
باحثین ڈاٹ کام پر کمنٹس کے ساتھ آپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لگی تصویر Gravatar سسٹم آپ کے نام کے ساتھ محفوظ کرلیتا ہے تاکہ آپ دیگر صارفین ناظرین آپ کے کمنٹس کے ساتھ اسے دیکھ سکیں۔
میڈیا سے متعلق وضاحت:
اگر آپ ویب سائٹ پر کوئی تصویر اپ لوڈ کرتے ہیں تو اچھی طرح جانچ پڑتال کرلیں کہ وہ تصویرآپ کی لوکیشن چھپائے ہوئے نہ ہو کیوں کہ EXIF GPS) فارمیٹ کی تصویر سے کوئی بھی گھس بیٹھیا اسے ڈاؤن لوڈ کرکے آپ کی لوکیشن ڈھونڈ سکتا ہے۔
کوکیز سے متعلق وضاحت:
اگر آپ کسی صفحے پر تبصرہ کرتے ہوئے فارم کی معلومات لکھ دیتے ہیں تو دوبارہ تبصرہ لکھتے ہوئے وہ تفصیلات خود بخود فارم میں نظر آجاتی ہیں۔ یہ کوکیز ہیں جنہیں اس مقصد کے لیے رکھا جاتا ہے کہ آپ کو تفصیلات بار بار لکھنی نہ پڑیں۔ یہ کوکیز آپ کے اپنے سسٹم پر براؤزر میں جمع ہوتی ہیں، کوکیز کی زیادہ سے زیادہ مدت ایک سال ہے اس کے بعد یہ خود بخود ریموو ہوجاتی ہیں۔ یہ کوکیز بھی آپ کے براؤزر کے ساتھ مشروط ہیں۔ اگرآپ کوکیز بلاک کرچکے ہیں تو ویب سائٹ آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ کوکیز کو محفوظ نہیں کرتی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بناتے ہیں تو لاگ ان فارم میں نظر آنے والا صارف کا نام اور پاسورڈ آپ کے براؤزر میں موجود ڈیٹا ہے جس کا ہمارے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ یہ معلومات ہم اکٹھی نہیں کرتے۔
دیگر ویب سائٹ سے حاصل شدہ مواد:
ہم کوشش کرتے ہیں کہ کسی بھی ویب سائٹ سے کوئی بھی مواد نقل نہ کیا جائے۔ ہم اداروں سے متعلق مواد اگر کسی ویب سائٹ سے اکٹھا کرتے ہیں تو کاپی پیسٹ نہیں کرتے بلکہ معلومات کو اپنے طے شدہ معیار کے مطابق ڈھال کراستعمال کرتے ہیں۔ آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ کسی بھی ویب سائٹ سے لیا جانے والے مواد اچھی طرح چھان پھٹک کر لیاجاتا ہے تاکہ اس میں کوئی پوشیدہ جرثومہ نہ ہو جو آپ کو بتائے بغیر آپ کی معلومات سے چھیڑ چھاڑ کرسکے۔
اس ویب سائٹ پر ہم دوسری ویب سائٹ کا مواد کوڈ کے ذریعے منتقل نہیں کرتے کہ جو اپنی اصلی ویب سائٹ پر پڑا ہو اور دکھائی یہاں دے۔ اس طرح دیگر ویب سائٹ کا مواد یہاں لاوارث شکل میں نہیں ہوتا۔ البتہ دوسری ویب سائٹ کا یا اس پر موجود کسی ایک صفحے کا لنک یہاں دے دیا جاتا ہے۔ یہ لنک کلک کرنے پر آپ پوری طرح دوسری ویب سائٹ پر منتقل ہوجاتے ہیں۔ دوسری ویب سائٹ پر منتقل ہو جانے کے بعد آپ اپنے حالات کے خود ذمہ دار ہوتے ہیں۔ دوسری ویب سائٹ اگر آپ کی معلومات چرا یا استعمال کرلیتی ہے تو باحثین ڈاٹ کام اس کی ذمہ دار نہ ہوگی۔
تجزیاتی سرگرمیاں:
ہم صارفین کا پوسٹ کیا گیا مواد ، تبصرے یا حاصل کردہ معلومات کسی بھی قسم کے تجزیے کے لیے استعمال نہیں کرتے۔
نہ ہی یہ معلومات تجزیے کے لیے کسی بھی دوسرے فرد یا ادارے کو فراہم کی جاتی ہیں۔
البتہ یہ معلومات، تبصرے وغیرہ ضرورتـ پڑنے پرویب سائٹ کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہیں۔
ہم معلومات کا تبادلہ کس کے ساتھ کرتے ہیں؟
ہم کسی بھی فرد یا ادارے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ نہیں کرتے۔
ہم ایسی معلومات حاصل نہیں کرتے جنہیں کسی اور مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہو۔
شماریاتی جائزے یعنی سروے وغیرہ کے لیے اگر کسی فرد یا ادارے کے ساتھ معاہدہ طے پاتا ہےتو باحثین ڈاٹ کام اپنے صارفین سے اجازت لے کر ان کی معلومات کو دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست کرے گی اور دوبارہ تصدیق شدہ معلومات تیسرے فردِ حقیقی یا قانونی کو فراہم کرنے کی مجاز ہوگی۔
اس معاملے میں صارفین کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا اور صارفین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
آپ کی معلومات پر آپ کا اختیار:
لاگ ان کے وقت دی گئی مختصر تفصیلات آپ کے پروفائل کے ساتھ دوسرے صارفین کو نظر آئیں گی۔
آپ کے تبصرے کے ساتھ آپ کی تصویر نظر آئے گی۔
رجسٹریشن کے وقت دی گئی معلومات آپ کسی بھی وقت تبدیل یا حذفـ کرسکتے ہیں۔
آپ کے تبصروں سے متعلق وضاحت:
آپ اپنے تبصروں کو حذف بھی کرسکتے ہیں۔
معقول وجہ ہو تو آپ اپنے تبصروں کو درخواست دے کر یک جا نکلوا سکتے ہیں۔
ہم کسی بھی تبصرے کو حذف کرنے مجاز ہیں۔
ہم ویب سائٹ پر کیے گئے کسی بھی تبصرے کو تبدیل نہیں کرتے۔
آپ کے تبصروں کو سپیم چیکنگ کے دوران آزمائش کے عمل سے گزارا جاسکتا ہے۔