مسلم اسکالرز ڈیٹا بیس
مقالہ نگاروں کو شخصیات اور متقدمین اہل علم کے تعارف کی قدم قدم پر ضرورت پڑتی ہے۔ جب کہ ان کا مکمل تعارف تلاش کرنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان مشکلات کی اصل وجہ یہ ہے کہ جو کتب مقالہ نگاروں کی دست رس میں ہوتی ہیں ان میں ان کا مکمل تعارف موجود نہیں ہوتا۔ کسی میں ذاتی تعارف تفصیل سے ہوتا ہے لیکن اساتذہ کا ذکر بہت کم ہوتا ہے۔ جب کہ بعض جگہ صورت حال اس کے برعکس ہوتی ہے۔ بعض اوقات کسی کا تعارف تلاش بسیار کے باوجود نہیں ملتا۔
یہ ویب سائٹ اس لحاظ سے بڑی اہمیت رکھتی ہے کہ اس میں مواد محدود نہیں ہے۔ یہاں صحابہ، تابعین اور تبع تابعین کی ترتیب سے بھی شجرہ بنایا گیا ہے۔ یہاں ان مستند کتابوں کے نام بھی دیے گئے ہیں جہاں سے ان اسکالرز کا تعارف لیا گیا ہے۔ یہ ویب سائٹ اساتذہ اور شاگردوں کا شجرہ بھی دکھا سکتی ہے اور ان اساتذہ اور شاگردوں کو علاقوں کے لحاظ سے مرتب کرکے پیش کرتی ہے۔ یہاں 25ہزار سے زائد اسکالرز کا تعارف موجود ہے۔ متقدمین کا تعارف تلاش کرنے والوں کو یہاں سے اپنے کام آغاز کرنا چاہیے۔