مکتبہ شاملہ ایڈوانسڈ کورس

مکتبہ شاملہ، استعمال اور ڈاؤن لوڈنگ سے متعلق مکمل گائیڈ اس صفحے پر موجود ہے۔

                                               علوم اسلامیہ یا عربی میں ریسرچ کی بات ہو تو سب سے پہلے جس سورس یا مصدر کا ذکر آتا ہے وہ مکتبہ شاملہ ہے۔ مکتبہ شاملہ کی اس اہمیت کی وجہ صرف یہ ہے کہ یہ اہم مصادرومراجع کا جامع مکتبہ ہے۔ پی سی یا لیپ ٹاپ میں انسٹال ہوکر انٹرنیٹ کے بغیر چلتا ہے ۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ تمام کتابوں میں تلاش کا آپشن موجود ہے۔ یوں کتاب کی ورق گردانی سمٹ کر چند Clicks پر آگئی ہے۔ لیکن اس کے استعمال کے لیے عربی زبان سے واقفیت ضروری ہے کیوں کہ تمام کتب عربی میں ہیں اور سافٹ وئیر کی زبان اور تمام آپشنز بھی اردو میں ہیں۔ نیز یہ کہ اسے چلانے اور درست نتائج حاصل کرنے کے لیے تکنیکی مہارت بھی ضروری ہوتی ہے۔

                                               شاملہ سے متعلق کتب لکھی گئی ہیں اور مختلف اداروں میں کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔  یوٹیوب پر بھی متعدد کورسز موجود ہیں جو شاملہ کے استعمال پر راہ نمائی فراہم کرتے ہیں۔ یہ سورسز کافی معلومات فراہم کردیتے ہیں مگر ہمارا سلسلہ ان سے قدرے مختلف ہے۔ باحثین پر ہم مکتبہ شاملہ سے متعلق ان سوالوں کا جواب دیتے ہیں جو صارفین کی طرف سے وصول ہوتے ہیں۔ ان سوالوں کے جواب سے متعلق تفصیلات عموماً دیگر چینلز پر موجود نہیں ہوتی یا اس تک رسائی عام صارفین کی مشکل ہوتی ہے۔  ہم نے کوشش کی ہے کہ شاملہ کہ ان پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے جو عام صارفین کی نظروں سے اوجھل ہوتے ہیں۔

اس صفحے پر مکتبہ شاملہ سے متعلق ہماری نئی اور پرانی تمام پوسٹیں اس صفحے پر موجود ہیں۔

Coming Soon